منگل 17 نومبر 2026 - 15:40
کل ہند مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد تلنگانہ کا آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی جانگداز رحلت پر اظہارِ تعزیت

کل ہند مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد تلنگانہ کا آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی جانگداز رحلت پر اظہارِ تعزیت

آیت اللہ وحید خراسانیؒ کی رحلت عالمِ اسلام اور حوزاتِ علمیہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے: ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا

حوزہ/ کل ہند مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد تلنگانہ کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام اور حوزاتِ علمیہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل ہند مجلس علماء و ذاکرین، حیدرآباد تلنگانہ کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمِ اسلام، بالخصوص عالمِ تشیع اور حوزاتِ علمیہ کے لیے عظیم علمی خسارہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی علمی، فقہی اور دینی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بلندیِ درجات کے لیے دعا کی ہے۔ ان کا مکمل تعزیتی پیغام درج ذیل ہے:

بسمہ تعالی

انالله واناالیه راجعون۔

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم۔

اذامات العالم الفقیه ثلم فی الاسلام ثلة لایسدھاشئی جب عالم فقیہ انتقال کرجاتاہےتواسلام میں ایک ایسا شگاف اور رخنہ پیداہوجاتاہے جسے کوئی چیز پرنہیں رسکتی۔

عالم ربانی ۔فقیہ صمدانی۔فخرالمحققین۔استاذالفقھاء والمجتہدین۔مفسربزرگ قرآن حکیم۔احیاگرایام عزائےفاطمیہ۔ ستون حوزہ علمیہ قم المقدسہ حضرت آیة الله العظمی حسین وحید خراسانی اعلی الله مقامه کاسانحہ ارتحال عالم اسلام وتشیع بالخصوص حوزات علمیہ کےلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

فقیہ ایل بیت عصمت وطہارت علیھم السلام آقای وحیدخراسانی (رح) نے دروس ابتدائی سطحی اورخارج کوحوزہ علمیہ مشہدمقدس ۔حوزہ علمیہ نجف اشرف اورحوزہ علمیہ قم المقدسہ میں پایہ تکمیل کو پہونچایا اوردسیوں سال سے مرحوم حوزة علمیہ قم المقدسہ میں درس خارج فقہ واصول اورقواعدفقھیہ وتفسیرمیں مشغول تھے سیکڑوں علماومجتہدین کی تربیت فرمائی لیکن افسوس صد افسو آسمان فقاہت کاآفتاب ہمیشہ کےلئےغروب ہوگیاہم اس عظیم سانحہ پرامام عصر عجل الله فرجه الشریف اور مرحوم کےاہل خانہ ۔حوزات علمیہ اورتمام مومنین کرام کی خدمت میں تسلت وتعزیت پیش کرتےہیں

اورآخرکلام میں خداوندعالم کی بارگاہ میں دعاکرتےہیں کہ مرحوم کےدرجات بلند فرمائے اورجوارمعصومین علیھم السلام میں آعلی مقام عنایت فرمائے۔

منجانب۔ڈاکٹرنثارحسین حیدرآغا

صدرکل ہند مجلس علماءوذاکرین حیدرآباد تلنگانہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha