شاعر: ابنِ دعبل فیض آبادی
فلک جو علم کا حکمت کا تھا ہوا تاراج
منارہ گر گیا احکام و فقہ دین کا آج
وحید عصر گئے کیسا ہے عظیم یہ غم
کہ دین اور شریعت کی چشم ہے پُر نم
وہ جس کی عمر سے روشن تھی علم کی محراب
کہ عقلیں ہوتی رہیں جس کی فکر سے سیراب
کئے علوم کے قائم ہیں مدرسے ایسے
جو فیض عالم بےباک سے چمک اٹھے
اے بی بی زہرا کے خلوت میں اپنی نوحہ گر
عظیم غم کے عزا کے دنوں میں اِحیا گر
غم بتول میں تم نے بہائے اشک اتنے
اندھیرے چھوڑ کے آخر کو نور تک پہنچے
رہو سکون سے پا کے نبی،علی کا جوار
فقیہوں اور بزرگان علم کے سردار










آپ کا تبصرہ