حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ خراسان رضوی آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے حوزہ علمیہ خواہران خراسان کی مدیر محترمہ صدیقہ رضایی سے ملاقات میں خواتین کی علمی اور ثقافتی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے حوزاتِ علمیہ خواہران کے خصوصی تقاضوں کو مدنظر رکھنے، ان کی ضروریات کے مطابق تعلیمی منصوبہ بندی کرنے اور مختلف شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: حوزاتِ علمیہ خواہران کا انتظام ان کے حالات اور خصوصی ضروریات کی درست شناخت کے ساتھ ہونا چاہیے۔ طالبات کی تعلیمی ضروریات اور زندگی کی صورتحال، ان کی خاندانی اور سماجی ذمہ داریوں کے پیش نظر خاص نوعیت رکھتی ہے لہٰذا انتظامی منصوبہ بندی اور فیصلوں میں ان امور کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
آیت اللہ علم الہدیٰ نے علمی، ثقافتی اور سماجی میدانوں میں خواتین کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے ایک یہ ہے کہ خواتین کے لیے عفت، اصالت اور دینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
نمائندہ ولی فقیہ خراسان رضوی نے کہا: خواتین اپنی قابلِ قدر خاندانی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ بے شمار صلاحیتوں اور استعداد کی بھی حامل ہیں، جن کے ذریعہ وہ علمی، ثقافتی اور سماجی میدانوں میں اہم خدمات انجام دے سکتی ہیں اور مثبت تبدیلیوں کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔










آپ کا تبصرہ