منگل 10 نومبر 2026 - 05:05
خواتین کے حوزاتِ علمیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ان کی صلاحیتیں اجاگر کرنا ضروری ہے

حوزہ / محترمہ راضیہ ہاشمی نے اپنی گفتگو کے دوران علمی و ممتاز صلاحیتوں کو فروغ دینے، اجتماعی روابط کو وسعت دینے، خواتین کے حوزاتِ علمیہ کی استعداد اور صلاحیتوں کو متعارف کرانے اور ادارہ جاتی سلامتی و صحت کے تحفظ کو اس ادارے کی اہم سرگرمیوں میں شمار کرتے ہوئے ان اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون اور دستیاب صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ خواہر‌ان خراسان کے دفتر کی مسئول محترمہ راضیہ ہاشمی نے اپنے تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حوزاتِ علمیہ کی خدمت کے لیے انتظامی تجربات اور آرا سے استفادے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: انتظامی شعبوں کے ساتھ تعامل اور باہمی تعاون کے فروغ کے علاوہ سربراہان کونسل کے اراکین کے تجربات اور صلاحیتوں سے استفادہ، حوزاتِ علمیہ خواہر‌ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

محترمہ راضیہ ہاشمی نے انتظامی شعبے کے تحت متعین ذمہ داریوں کے مختلف پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان میں سے بعض ذمہ داریاں صرف ادارے کے اندرونی امور تک محدود نہیں بلکہ بیرونی اداروں اور شعبوں سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایک طرف خواتین کے حوزاتِ علمیہ میں علمی و ممتاز صلاحیتوں اور اجتماعی روابط کو فروغ دیا جائے اور دوسری طرف اس مرکز کی استعداد اور صلاحیتوں کو حوزاتِ علمیہ سے باہر بھی متعارف کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: خواتین کے حوزاتِ علمیہ میں موجود صلاحیتوں سے درست انداز میں استفادہ کیا جائے اور مختلف میدانوں میں اس ادارے کی استعداد کو متعارف کرانے اور مزید مستحکم کرنے کے لیے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں۔

سربراہ حوزہ علمیہ خواہر‌ان خراسان کے دفتر کی مسئول نے ادارہ جاتی سلامتی اور صحت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: عمومی طور پر حوزاتِ علمیہ اور بالخصوص خواتین کے حوزاتِ علمیہ کی صحت اور سلامتی کا تحفظ ایسے اہم امور ہیں جنہیں ہمیشہ مدِنظر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: خواتین کے حوزاتِ علمیہ کو مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو وسعت دینے سے نہ صرف خواتین بلکہ پوری اسلامی سوسائٹی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور اس طرح یہ ادارہ معاشرے میں اپنا مؤثر کردار مزید بہتر انداز میں ادا کرسکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha