حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ وافی نے تبلیغ تعلیمی و تحقیقی کمپلیکس کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے حساس حالات اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا اور مقام رہبری کو مضبوط بنانے، اتحاد و وحدت کے تحفظ اور تبلیغ و تبیین کے میدان میں حوزاتِ علمیہ کی بھرپور صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: موجودہ ملکی حالات تاریخِ انقلاب اسلامی کے ایک خاص اور حساس مرحلے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے تقریباً پانچ دہائیوں کے دوران اس نوعیت اور حساسیت کے حالات کا کم ہی سامنا ہوا ہے لہٰذا انقلاب کے تمام خیرخواہوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا درست ادراک کرتے ہوئے نظام اور انقلاب اسلامی کو مضبوط بنانے کے لیے دستیاب صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔
آیت اللہ وافی نے مزید کہا: حوزاتِ علمیہ علومِ قرآن اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کے علمبردار اور امین ہیں اور اگر معاشرہ قرآن اور اسلامی معارف سے آشنا ہونا چاہتا ہے تو اس کے بنیادی اور اہم ترین ذرائع میں سے ایک حوزہ علمیہ ہے لہٰذا حوزہ علمیہ کو اس میدان میں مزید سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا: قرآن کریم، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ اور روایات اہل بیت علیہم السلام میں تدبر کو حوزہ علمیہ کی تحقیقی سرگرمیوں میں مزید سنجیدگی سے شامل کرنا چاہیے اور ان منابع کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ اور تحقیق کرنی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ