حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآنی نمائش کے حوزوی سیکشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید حسن طیب حسینی نے 33 ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش میں قائم حوزہ نیوز ایجنسی کے اسٹال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے بین الاقوامی قرآن نمائش کے حوزوی سیکشن کے کامیاب انتظامی تجربات کے تسلسل میں، اس سال حوزوی سیکشن کے انعقاد کو پندرہ سال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: اگرچہ اس سال قرآنی نمائش کی مجموعی جگہ گزشتہ سال کے مقابلے میں محدود ہو کر تقریباً نصف رہ گئی ہے اور طبعاً حوزوی حصے کے اسٹالز کا رقبہ بھی کم ہوا ہے، تاہم مرکز مدیریت حوزہ علمیہ، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران اور جامعۃ الزہرا (س) جیسے بڑے حوزوی مراکز کی میزبانی کے ساتھ حوزہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اس نمائش میں شریک ہوا ہے۔
حجت الاسلام حسینی نے کہا: مرکز مدیریت حوزہ علمیہ اپنے تمام ذیلی اداروں کے ساتھ، جن میں مرکز مشاورت سماح، سوالات و شبہات کے جوابات کا مرکز، اسٹریٹجک مراکز و کونسلیں، مرکز اسناد اور دیگر ماتحت یونٹس شامل ہیں، 33 ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش میں موجود ہے اور ہماری کوشش رہی ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں یہ موجودگی زیادہ مؤثر، جامع اور معیاری ہو۔
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مسئول نے کہا: خدا کے فضل و کرم سے حوزہ علمیہ کے اعزازات میں سے ایک مختلف موضوعات پر مشاورت کی فراہمی ہے اور اس سال بھی بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کی انتظامیہ نے مرکز مشاورت سماح سے درخواست کی ہے کہ وہ مختلف موضوعات پر مشاورت فراہم کرے۔
انہوں نے کہا: مرکز سماح اس سال کی نمائش میں بھی اسلامی طرزِ زندگی، قرآنی مباحث، قانونی مشاورت اور دیگر عوامی ضروریات سے متعلق موضوعات پر مشاورت فراہم کر رہا ہے اور اندازہ ہے کہ حالیہ برسوں کی طرح یہ شعبہ بھی بین الاقوامی قرآن نمائش کے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے حصوں میں شمار ہو گا۔









آپ کا تبصرہ