حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ برائے حج و زیارت، حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے بین الاقوامی قرآن کریم نمائش میں موجود حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اس نمائش میں حوزوی شعبہ نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں نمایاں ترقی کی ہے۔
انہوں نے نمائش کے حوزوی شعبے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: "میں کئی سالوں سے اس نمائش میں شرکت کر رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ حوزوی شعبہ سال بہ سال ترقی کر رہا ہے۔ اس شعبے میں آنے والے مومنین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک امید افزا علامت ہے۔"
حجت الاسلام والمسلمین نواب نے مزید کہا کہ معاشرے میں قرآنی طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے مستقل اور جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں چاہیے کہ قرآن مجید کی نورانی آیات کو لوگوں کی عملی زندگی میں اس طرح شامل کریں کہ وہ ان تعلیمات کو محسوس کر سکیں، کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو قرآن کی برکت سے معاشرے کی ہدایت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔"
آپ کا تبصرہ