پیر 23 فروری 2026 - 18:40
قرآنی نمائش میں اس سال 150 فعال اسٹال اور 12 تخصصی شعبے شامل ہیں

حوزہ / محمد حسین فدوی نے کہا: 33 ویں بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش میں سرکاری اداروں، عوامی مؤسسات اور بین الاقوامی شعبوں کی نمایاں شرکت ہے۔ اس سال پہلے ہی دن سے عوامی استقبال حوصلہ افزا رہا ہے اور خاندانوں اور بچوں کے لیے خصوصی حصے مختص کیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارتِ ثقافت و ارشادِ اسلامی کے شعبۂ قرآن و عترت کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسین فدوی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں 33 ویں بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے اس قرآنی نمائش میں مختلف اداروں کی وسیع شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مصلای بزرگ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں نمائش کے لیے دو ہزار مربع میٹر سے زائد رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ مختلف محکمے نمائش میں شریک ہیں جن میں وزارتِ تعلیم بھی شامل ہے۔

محمد حسین فدوی نے نمائش کے انعقاد کے وقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ قرآنی نمائش یکم اسفند (19 فروری 2026ء) سے شروع ہو چکی ہے اور شبِ ولادتِ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام تک جاری رہے گی۔ ان ایام اور راتوں میں ان شاء اللہ مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے قرآنی نمائش میں موجود اسٹالوں اور مختلف شعبوں کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا: نمائش میں بارہ بنیادی شعبے ہیں جن کے ذیلی حصے بھی موجود ہیں۔ مثال کے طور پر یونیورسٹیز کے شعبے میں بارہ یونیورسٹیاں شریک ہیں اور مجموعی طور پر تقریباً 150 فعال اسٹال نمائش میں سرگرمِ عمل ہیں۔

وزارتِ ثقافت و ارشادِ اسلامی کے شعبۂ قرآن و عترت کے ڈائریکٹر جنرل نے نمائش کے بین الاقوامی حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: ادارۂ ثقافت و روابطِ اسلامی کے بین الاقوامی مرکز نے چند مہمان ممالک کو مدعو کیا ہے جو نمائش میں اپنے اپنے اسٹال کے ساتھ موجود ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha