بدھ 18 فروری 2026 - 11:05
حوزہ علمیہ ایران کا اگلا پانچ سالہ منصوبہ: مشرقی دنیا کے ساتھ علمی و دینی تعاون کے فروغ کا فیصلہ

حوزہ/ حوزاتِ علمیہ کے شعبۂ بین الاقوامی نے بین الاقوامی میدان میں اگلے پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس میں خصوصی توجہ مشرقی دنیا پر مرکوز کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزاتِ علمیہ کے شعبۂ بین الاقوامی نے بین الاقوامی میدان میں اگلے پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس میں خصوصی توجہ مشرقی دنیا پر مرکوز کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عصرِ حاضر کی وسیع عالمی تبدیلیوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اور مشرقی دنیا کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگلے پانچ سالہ منصوبے کو عملی کرتے ہوئے مشرقی ایشیا کے ممالک سے علمی و دینی روابط کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مرکزِ مدیریت حوزاتِ علمیہ کے اعزامی وفد نے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا برتہ اور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد صادق امین دین کی موجودگی میں علمی، ثقافتی اور یونیورسٹی کی شخصیات کے علاوہ علاقائی مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور طے شدہ مفاہمتی امور پر عملی پیش رفت پر زور دیا گیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین برتہ نے نمائندۂ حوزہ سے گفتگو کرتے ہوئے مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کی فکری و تہذیبی وسعت اور ایرانی۔اسلامی تمدن کے گراں قدر ورثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور مشرقی ایشیا کے درمیان تاریخی اشتراکات اور باہمی فہم و ادراک مستقبل کے تعاون کے لیے ایک اہم سرمایہ ہیں۔

انہوں نے لسانی و فکری تیاری، افرادی قوت کی تربیت و توسیع، علمی کشادگی کے فروغ اور دونوں جانب سے ممتاز علمی وفود کے تبادلے کو پائیدار، گہرے اور مسلسل روابط کے قیام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

حجۃ الاسلام امین دین نے بھی ایران اور مشرقی ایشیا کے درمیان بین الثقافتی اور بین المذاہب روابط کی تاریخی بنیادوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کا اسلاموفوبیا کی لہر سے نسبتاً محفوظ ہونا علمی و دینی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک سنہرا موقع فراہم کرتا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے حوزاتِ علمیہ اور مشرقی دنیا کے ممالک کے درمیان علمی، ثقافتی، دینی اور تمدنی روابط کی توسیع و تحکیم، بین الاقوامی میدان میں اگلے پانچ سالہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha