حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، وزارت علوم، تحقیقات و فناوری کے اعلیٰ حکام، یونیورسٹی باقر العلوم (ع) کے منتظمین اور عراق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفارت خانے کے علمی و ثقافتی نمائندوں کے درمیان ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
رپوڑٹ کے مطابق اس نشست کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تحقیقی تعاون کی ازسرِنو تعیین اور اسے فروغ دینا تھا۔ جس میں ایران اور عراق کی علوم انسانی کی یونیورسٹیز کے درمیان تعاملات میں ایک نئے باب کا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔
اس نشست کے دوران رابطہ کاریوں کی بنیادی توجہ وزارت علوم، اس یونیورسٹی اور عراقی یونیورسٹی مراکز کے درمیان سہ رخی تعاون میں نئی صلاحیتوں کی نشاندہی پر مرکوز تھی۔ ان گفتگوؤں کا مقصد علم کے تبادلے اور علمی تجربات کی منتقلی کے لیے ایک پائیدار پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جو خطے کے علمی افق میں دونوں ممالک کے تعلق کو مضبوط بنا سکے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں متفقہ کلیدی نکات میں سے ایک ایران اور عراق کی اولین درجہ کی علوم انسانی یونیورسٹیوں کے درمیان "ہفتۂ علمِ مشترک" کے انعقاد کی منصوبہ بندی ہے۔
یہ تقریب جو دونوں ممالک کے درمیان علم پر مبنی روابط کی علامت کے طور پر جانی جاتی ہے، ممتازین کے باہمی تعاون، کھلی فکری نشستوں کے انعقاد اور علوم انسانی کے مسائل میں مشترکہ افق کی وضاحت کا ذریعہ ہوگی۔









آپ کا تبصرہ