ہفتہ 28 فروری 2026 - 05:00
لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو معارفِ حدیث اور ان کے عملی اثرات سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے

حوزہ / قرآن و حدیث یونیورسٹی میں ثقافتی امور کے سرپرست اور بین الاقوامی قرآن نمائش میں عترت اسٹال کے مسئول نے کہا: اس اسٹال کے قیام کا مقصد عوام کی روزمرہ زندگی میں معارفِ حدیث کے عملی کردار کو واضح کرنا اور اس کی اہمیت پر زور دینا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے 33 ویں بین الاقوامی قرآن نمائش میں موجود نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن و حدیث یونیورسٹی میں ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا سبحانی‌ نیا نے کہا: ہمیں چاہیے کہ حتی المقدور عام لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو معارفِ حدیث اور ان کے عملی اثرات سے آشنا کریں اور اسی مقصد کے تحت اس نمائش میں عترت اسٹال قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بہت سے لوگ حدیث کو صرف مشہور آثار جیسے نہج البلاغہ اور صحیفۂ سجادیہ تک محدود سمجھتے ہیں حالانکہ اہلِ بیت علیہم السلام سے منقول بے شمار احادیث عملی اور اخلاقی پہلو رکھتی ہیں جو بالخصوص روزمرہ زندگی میں قابلِ استفادہ ہیں۔

قرآن و حدیث یونیورسٹی میں ثقافتی امور کے سرپرست نے اس نمائش میں دارالحدیث ادارے کے زیر اہتمام عترت اسٹال کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن و حدیث کے تحقیقی ادارے اور قرآن و حدیث یونیورسٹی کی متعدد تصنیفات جن میں حکمت نامے، فرہنگ نامے اور عملی اخلاقی احادیث کے مجموعے شامل ہیں، عوام کے لیے پیش کیے گئے ہیں لوگ اپنے حدیثی سوالات اور شبہات بھی یہاں مطرح کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha