پیر 23 فروری 2026 - 18:40
 قرآنی ثقافت کے فروغ میں حوزاتِ علمیہ کے مؤثر کردار کی ایک نئی جھلک

حوزہ / 33 ویں بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش کے انعقاد کے ساتھ ہی حوزاتِ علمیہ کے طلاب نے قرآنِ کریم کو محور بناتے ہوئے متنوع ثقافتی اور فنی پروگرام پیش کیے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان اور نوخیز نسل کو قرآنی مفاہیم و معارف سے روشناس کرانا اور انہیں کلامِ وحی سے انس کی فضا کی جانب راغب کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش کے 33 ویں ایڈیشن میں، جو مختلف طبقات کی وسیع شرکت کے ساتھ جاری ہے، نوجوان طلاب نے جدید اور مخاطبین کے ذوق سے ہم آہنگ انداز اپناتے ہوئے تعلیم، تفریح اور قرآنی مقابلہ جات پر مشتمل پروگراموں کو ترتیب دیا اور عملی جامہ پہنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پروگراموں کا ایک اہم حصہ متنوع قرآنی مقابلوں پر مشتمل ہے۔ یہ مقابلے سوال و جواب، حفظ و مفاہیم، قرآنی قصے، گروہی کھیلوں اور سرگرمیوں اور مختصر چیلنجز کی صورت میں ترتیب دیے گئے ہیں جو نمائش کے اوقات میں تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔

ان پروگرامز کے منتظم طلاب سادہ فہم اور دوستانہ زبان میں قرآنی آیات کے مفاہیم کو سامعین کی عمر کے مطابق واضح کرتے ہیں۔ اس دوران نوجوان اور جوان شرکاء اپنی سرگرم شرکت کے ذریعے خوشگوار اور پرجوش ماحول کا تجربہ کرتے ہوئے قرآنِ کریم کے اخلاقی تربیتی اور سماجی مفاہیم سے آشنا ہو رہے ہیں۔

ان سرگرمیوں کی ایک نمایاں خصوصیت تفریحی فضا کو قرآنی مفاہیم کی غیر مستقیم تعلیم کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ شرکاء کسی تعلیمی جبر کے احساس کے بغیر دینی مفاہیم سے وابستہ ہوں اور قرآن سے مطالعہ و انس کی رغبت میں اضافہ ہو۔

33 ویں بین الاقوامی قرآنِ کریم نمائش جو اِن دنوں مصلای امام خمینی تہران میں قرآن اور اسلامی معارف سے محبت رکھنے والوں کی میزبانی کر رہی ہے، طلاب کی فعال اور تخلیقی شرکت کے باعث قرآنی ثقافت کے فروغ میں حوزاتِ علمیہ کے مؤثر کردار کی ایک نئی جھلک پیش کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha