پیر 2 فروری 2026 - 06:00
حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کا تعارف + تصاویر

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے کہا: بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس پانچ مختلف مراکز پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک بالخصوص بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی شعبوں کے مخصوص حصوں پر کام کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زادہ نے آیت اللہ علی رضا اعرافی مدیر حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کے دورے کے موقع پر اس کمپلیکس کی تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل ایک جامع رپورٹ پیش کی اور اس کے ڈھانچے اور اہداف کو بیان کیا۔

بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کے ڈھانچے کا تعارف

انہوں نے مزید کہا: یہ بین الاقوامی تعلیمی کمپلیکس پانچ مختلف مراکز پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک بالخصوص بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی شعبوں کے مخصوص حصوں پر توجہ دیتا ہے۔ ان مراکز میں سے ایک بین الاقوامی تحقیقات کا مرکز ہے جو بین الاقوامی نقطۂ نظر کے ساتھ بنیادی، اطلاقی اور ترقیاتی تحقیقات کے انجام دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے مزید کہا: گزشتہ تین برسوں میں اس تحقیقی مرکز نے بین الاقوامی سطح پر مختلف منصوبے انجام دیے ہیں۔ یہ تمام تحقیقات اطلاقی نوعیت کی رہی ہیں اور بین الاقوامی معاشرے کی ضروریات کے عین مطابق انجام دی گئی ہیں اور الحمدللہ مثبت اور مؤثر انداز میں ان سے استفادہ کیا گیا ہے۔

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کا تعارف + تصاویر

خصوصی اور مہارتی کورسز؛ بین الاقوامی تعلیم کے ہدف کی تکمیل

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کے ذمہ دار نے مرکزِ تعلیمِ زبان اور تخصصی تعلیمات کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مرکز سے اب تک مختلف شعبوں میں ایک ہزار سے زائد طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور یہاں متعدد تخصصی کورسز منعقد کیے گئے ہیں جو اس وقت بھی جاری ہیں۔ یہ کورسز بالخصوص بین الاقوامی مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کا تعارف + تصاویر

ملک بھر میں بین الاقوامی مہارتی مدارس کی توسیع

حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے ۱۶ بین الاقوامی مہارتی مدارس کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ مدارس جو پہلے ثقافتی مدارس کے عنوان سے پہچانے جاتے تھے اب بین الاقوامی مہارتوں کے مدارس کے نام سے وسعت اختیار کر رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں یہ مدارس ملک بھر میں پھیلائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: عربی اور انگریزی جیسی غیر ملکی زبانوں کی تعلیم اس کمپلیکس کے بنیادی پروگراموں میں شامل ہے لیکن اگر دیگر زبانوں کی تعلیم کی ضرورت پیش آئے تو یہ سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ بین الاقوامی ضروریات کے مطابق مناسب منصوبہ بندی کی جا سکے۔

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کا تعارف + تصاویر

بین الاقوامی مرکزِ ترجمہ و نشر

حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے کہا: ایک اور مرکز بین الاقوامی مرکزِ ترجمہ و نشر ہے جس کی بنیادی ذمہ داری ترجمہ اور اسلامی معارف کی اشاعت کے میدان میں تنظیم سازی، سمت دہی اور تحقیقی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس مرکز نے اب تک اندرون اور بیرونِ ملک حوزاتِ علمیہ کے معزز اساتذہ کی متعدد علمی اور ثقافتی تصانیف کا ترجمہ اور اشاعت انجام دی ہے۔

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کا تعارف + تصاویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha