حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حمید سماعی یکتا کی تدفین کے چند روز بعد جب ان کا وصیت نامہ تلاش کرنے کے لیے نبش قبر کیا گیا تو اہلِ خانہ اور وہاں موجود افراد کو ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا۔ شہید کا جسدِ خاکی صحیح و سالم تھا اور اس سے خوشبو آ رہی تھی۔
شہید حمید سماعی یکتا شعبۂ سول انجینئرنگ کے طالب علم تھے۔ شہادت کے بعد ان کے اہلِ خانہ کو ایک خط ملا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کی وصیت ان کی قمیص کی جیب میں رکھی ہوئی ہے۔
وصیت نامہ حاصل کرنے کے لیے اہلِ خانہ نے تدفین کے چند روز بعد نبش قبر کی اجازت حاصل کی۔ چونکہ انہیں خدشہ تھا کہ نبش قبر کے بعد کہیں جسم سے بدبو نہ آئے، اس لیے وہ بڑی مقدار میں گلاب کا عرق بھی ساتھ لے گئے۔ یہ طے پایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے ایک خادم نبش قبر کا عمل انجام دیں گے۔
روایت کے مطابق، جب قبر کھودی گئی تو وہاں موجود افراد نے دیکھا کہ قبر سے خوشبو آرہی ہے۔ شہید کا جسدِ خاکی نہ صرف صحیح و سالم تھا بلکہ اس سے انتہائی خوشگوار خوشبو بھی آ رہی تھی۔
جب حرم کے خادم نے شہید کی قمیص کی جیب سے وصیت نامہ نکالنے کی کوشش کی تو ان کے جسم سے تازہ خون جاری ہونے لگا۔ اس وقت بھی شہید کا جسدِ خاکی تروتازہ اور خوشبودار تھا۔
کتاب ’’یک جرعہ ماہ‘‘ (جلد دوم)










آپ کا تبصرہ