حوزہ/ حوزہ علمیہ کے اعلیٰ ترین ادارے "شورائے عالی حوزہ ہائے علمیہ" کے سیکریٹری آیت اللہ محمد مہدی شب زنده دار نے قم المقدسہ میں ہر شب منعقد ہونے والے عوامی اجتماعات میں شرکت کی۔ انہوں نے راستے میں لگنے والے مختلف موکبوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس دوران خبر رساں ادارے "حوزہ" سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے جذبے کو "بیداری اور مقدس اتحاد" سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ اجتماع امامت اور ولایت سے عقیدت کی علامت ہے، نیز ہماری قوم کسی صورت کسی کے آگے جھکنے والی نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha