ماہ رمضان کی یومیہ دعائیں
-
ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/دعاکا پیغام:1- رحمت الہی کی درخواست؛2- ترک گناه کی توفیق کی درخواست؛3- تہمت کی تاریکی سے قلب کے پاک ہونے کی درخواست؛4- مؤمنین پر خدا کی خاص رحمت کی شمولیت۔
-
ماہ رمضان المبارک کے اٹھائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️ «وسيلہ» کے معنیٰ تقرّب حاصل کرنے کے ہیں یا ایسی چیز کے ہیں جو تقرب کا باعث بنتی ہیں یا اس نتیجے کے ہیں جو تقرب سے حاصل ہوتا ہے؛اس ترتیب سے وسیلہ ایک وسیع مفہوم رکھتا ہےکہ جو ہر لائق و شائسہ کام کو اپنے اندر شامل کرلیتا ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️ اگر زندگی میں مصائب و آلام نہ ہوں سختیاں اور پریشانیاں نہ ہوں، تو انسان آرام و آسائش کے مطلب و مفہوم کو سمجھ بھی نہیں سکتا اور پتہ ہی نہیں چلے گا کہ راحت و آرام کہتے کسے ہیں،در اصل یہ مشیتِ الٰہی ہے کہ ہر سختی کے ساتھ آسانی بھی ہواور ہر رنج وغم کے بعد راحت و آرام:«فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً*اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً؛ ہاں زحمت کے ساتھ آسانی بھی ہے * بے شک تکلیف کے ساتھ سہولت بھی ہے »۔
-
ماہ رمضان المبارک کے چھبیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:خدا کی اہم ترین صفت میں سے ایک اسکا ستّار العیوب ہونا ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو ہر انسان ذلیل و رسوا ہوجائے۔ایسا کون سا کام ہم انجام دیں کہ خدا ہمارے عیوب کو پوشیدہ رکھے؟ ایک شخص رسول خداﷺسے کہتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا میرے عیوب کی پردہ پوشی کرےآپﷺنے فرمایا: «اپنے بھائیوں کے عیوب کو پوشیدہ رکھ تاکہ خدا بھی تیرے عیوب کو پوشیدہ رکھے۔»
-
ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️ایک دن پیغمبر اکرمﷺنے ارشاد فرمایا: «کیا جانتے ہو کہ ایمان کا کونسا دروازہ سب سے محکم ہے؟ سب نے ایک جواب دیا، پھر آپﷺ نے ارشاد فرمایا: اَلْحُبُّ فِی اللهِ وَ الْبُغْضُ فِی اللهِ وَ تَوالِی اَوْلِياءَ اللهَ و التَّبَرِی مِنْ اَعدَاءِ اللهِ؛ ایمان کاسب سے محکم دروازہ،خدا کی راہ میں دوستی اور دشمنی اور اسکے اولیاء سے دوستی اور اسکے دشمنوں سے بیزاری ہے۔»
-
ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:خدائے متعال کی ا️طاعت اور اسکے فرمان کی تعمیل ایسا بہترین اور زیبندہ ترین عمل ہے کہ جو ایک بندہ اپنے مولا کے لیے انجام دے سکتا ہے، یہ دعا اس دعائے امام زمان(عجل) سے بہت مشابہت رکھتی ہے جسمیں وارد ہے: «أللَّهُمَّ ارْزُقْنا تَوْفيقَ الطّاعَةِ وَ بُعْدَ الْمَعْصِيَةِ؛۔
-
ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:ہمارے اعضاء و جوارح میں سے ہر ایک، خود اپنے لیے ایک منزلت و مقام اور کچھ حقوق رکھتے ہیں کہ جنکے بارے میں تقوے کی رعایت بہت ہی ضروری ہے، قرآن نے تقوا کو دل سے منسوب کیاہے: «ذَلِكَ وَ مَن يُعَظِّمْ شَعائِرَ اللَّهِ فَإِنَّها مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ؛ یہ ہے حقیقت حال! اور جو کوئی شعائر اللہ کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کے تقویٰ سے ہے۔»اگر ہم چاہتے ہیں کہ تقوا اختیار کریں تو سب سے پہلے دل کو متقی بنانا ہوگاتاکہ اسکے ذریعہ سے جسم بھی پرہیزگار ہوجائے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے بائیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/دعا کا پیغام:1- خدا کے فضل و کرم کی وسعت؛2- ماه رمضان میں برکاتِ الٰہی کی طلب؛3- رضائے الٰہی کو حاصل کرنے میں کامیابی؛4- بہشت میں سکونت کی استدعا؛5-دعائے مضطر کی اجابت کی درخواست۔
-
ماہ رمضان المبارک کے اکیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:امام علیؑ سے ایک شخص نے کہا :خدا کہتا ہے کہ مجھ سے دعا کرو تاکہ اسے قبول کروں ؛تو ایسا کیونکر ہے کہ ہم دعا تو کرتے ہیں مگر وہ قبول نہیں ہوتی؟امامAنے فرمایا: «کیونکہ تمہارے دل آٹھ مقامات پر خیانت اور بے وفائی کرتے ہیں
-
ماہ رمضان المبارک کے بیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:انسان کا انجام ان دو جگہوں میں ایک پر ختم ہوتا ہے: بهشت يا دوزخ، اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ اپنے عمل کے ذریعے وہ کس مقام کا انتخاب کرتا ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے انیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️خدا کی بندگی کے راستے میں واجبات و مستحبات الهی کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جنہیں انجام دینا بہت ضروری ہےلیکن شیطانی وسوسے،کوتاہی ایسی چیزیں ہیں جو اچھے کاموں کو انجام دینے نہیں دیتے اس لیے ہردم خدا سے مدد طلب کرتے رہنا چاہیئے۔رسول گرامیﷺ فرماتے ہیں: «چاہے جو بھی تمہاری ضرورت ہو چاہے جوتے کے بَند ہی کیوں نہ باندھنا ہو؛اپنے ہاتھوں کو خدا کی بارگاہ میں پھَیلاؤ؛کیونکہ جب تک وہ نہ چاہے کوئی بھی کام آسان نہیں ہوسکتا۔»
-
ماہ رمضان المبارک کے اٹھارھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام: امام صادقؑ فرماتے ہیں کہ جبرئيلؑ سےپيغمبرﷺنے کہا: «اے جبرئيل! مجھے موعظه كیجیئے» جبرئيلؑ نےعرض كیا: «اے محمد! چاہے جیسے چاہو زندگی گزارو؛ لیکن یاد رکھو کہ ایک دن موت آنی ہی ہے،چاہے جسے چاہو دوست بناؤ؛مگر یاد رکھو کہ آخر کار جدائی مقدر ہے،چاہے جیسے عمل کرو؛لیکن جان لو کہ تمہارے کیے کی جزا ضرور ملے گی!جان لو اور ذہن نشین کرلو کہ ہر شخص کا شرف اسکی سحر خیزی اور اسکا لوگوں سے بے نیاز ہونے میں پوشیدہ ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے سترھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/دعا کا پیغام :1- صالح اعمال کی جانب خدا کی ہدایت کی درخواست؛2- حوائج و آرزو کی قبولیت کی درخواست؛3- خدا شرح و سوال کی ضرورت نہیں رکھتا؛4- دعا میں صلوات دعا کی قبولیت کی ضمانت۔ منتخب پیغام:دعا کی قبولیت اور آرزو کے پورا ہونے کی ️ شرط یہ ہے کہ ہم اپنی امیدوں کو صرف اور صرف خدا سے وابسطہ رکھیں۔
-
ماہ رمضان المبارک کے سولھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/دعا کا پیغام:1- ابرار کی ہمراہی کی درخواست؛2- اَشرار اور بد طینت افراد کے ساتھ عدم رفاقت ؛3- بہشت مؤمنین کے آرام کی جگہ۔ منتخب پیغام:️ حضرت علیؑ فرماتے ہیں: «بُرے اور شریر لوگوں سے دوری اور اچھے لوگوں کی مجالست اختیار کرو»
-
ماہ رمضان المبارک کے پندرھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️حقیقی مؤمن کی ایک صفت «خشوع» ہے،یہ صفت يعنی فروتنی كه جو قلب اور دیگر اعضا و جوارح کو بھی شامل کرتی ہے، خشوع جوارح بغیر خشوع قلب کے ایک طرح سےتظاہر اور نفاق ہے جس سے پرهیز کرنا بہت ضروری ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے چودھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/دعا کا پیغام :1- خطاؤں اور لغزشوں کے باعث عدم مؤاخذه کی درخواست؛2- خطا کے عذر کی قبولیت؛3- دنیوی آفات و بلیات کے راستے میں نہ آنے کی درخواست؛4- عزت خدا کی جانب سے ہے۔ منتخب پیغام:️ اميرالمومنينAفرماتے ہیں: «الدُّنيا دارٌ بِالبَلاءِ مَحفُوفَة؛ دنیا، ایک ایسا آشیانہ ہے جو بَلاؤں سے گھِرا ہے»۔
-
ماہ رمضان المبارک کے تیرھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام: ایک سالک الیٰ اللہ سے پوچھا گیا کہ:تقوا کیا ہے:کہا:جب بھی تمکسی ایسی جگہ پر جاتے ہو جہاں کانٹے بچھے ہوں تو تم کیا کرتے ہو؟کہا گیا:اپنے آپ کو بچاتے ہیں دامن بچا کر چلتے ہیں اور اپنی حفاظت کرتے ہیں تاکہ کانٹے دامن سے نہ الجھ جائیں اور کوئی نقصان نہ پہنچا دیں،کہا :دنیا میں بھی ایسا ہی کرو ،کیونکہ تقوا اسی کا نام ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے بارھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️پردهپوشی خدا کی صفات میں سے ایک صفت ہےاور خدا نے ہمیں بھی اسکی دعوت دی ہے۔ امام علیؑ فرماتے ہیں: «طُوبَی لِمَنْ شَغَلَهُ عَیْبُهُ عَنْ عُیُوبِ النَّاس؛ کتنا خوشبخت ہے وہ شخص کہ جو اپنے ہی عیوب پر نظر رکھتا ہے اور دوسرں کے عیوب سے اسے کوئی سروکار نہیں ہے۔!»
-
ماہ رمضان المبارک کے گیارہویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/دعا کا پیغام :۱–صحیح معنوں میں اگر گناہ و معصیت انسان کی نظر میں برے اور ناپسند ہوجائیں تو انسان کبھی بھی اسے انجام نہیں دے گا اورگناہ و عصیان کا مرتکب نہیں ہوگا۔۲–گناہ اور معصیت کی طرف جانے کا اصل سبب بظاہر اسمیں نظر آنے والی رنگینی ہے جو انسان کو گناہ کی جانب لے جاتی ہے۔۳–اسی بنا پر شیطان کا ایک کام گناہ اور آلودگی کو اچھا بنا کر پیش کرنا ہے تاکہ انسان کو اپنے فریب کے جال میں جکڑ لے
-
ماہ رمضان المبارک کے دسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:ایک با ایمان ️انسان مختلف موارد میں خدا پر توکل کرتا ہےاور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خدا اسکی اچھائی اور بھلائی کا ہی خواہاں ہے: «وَ عَلَی اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمؤمِنونَ؛ اور اسی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے!» خدا پر توکل کا نتیجہ: «وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبَهُ ؛اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے۔»
-
ماہ رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/ منتخب پیغام:️خدائے متعال دو رحمت کا مالک ہے: 1- عام اور مطلق رحمت ؛کہ جو بہت وسیع ہےاور تمام موجودات کو اپنے دائرۂ اختیار میں سمیٹے ہےچاہے مؤمن ہو یا کافر،اچھا ہو یا برا «وَ رَحْمَتی وَسِعَتْ کُلَّ شَیْءٍ؛ اور میری رحمت (کا یہ حال ہے کہ وہ) ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے [6]» «رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَ عِلْماً؛اے ہمارے پروردگار تو اپنی رحمت اور اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔» اس بیکراں رحمت کے بالمقابل کسی طرح کا کوئی غیظ و غضب نہیں ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️ افشائے سلام، کے معنی بلندآواز سے سلامكرنا نہیں ہے ؛ بلکہ ان معنوں میں ہے کہ انسان جس سے بھی ملے اسے سلام کرے۔امام صادقؑ فرماتے ہیں: افشائے سلام، کا مطلب یہ ہے کہ انسان جس کسی سے بھی ملاقات کرے تو سلام کرنے میں بُخل نہ کرے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے ساتویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/ منتخب پیغام:️ قرآن میں ، توفیق «آسانکرنے» کے معنوں میں ہے،اس لحاظ سے کہ خدا کسی کو توفیق عطا کرتا ہے،ان معنوں میں ہے کہ خدا انسان کے قلبی رجحانات و خواہشات کو خداپسند امور کی جانب موڑ دیتا ہےاور اسکے لیے یہ راستہ آؔسان بنا دیتا ہے ،اس رہگزر پر چلنے کے اسباب و عوامل کو دسترس میں رکھ دیتا ہے،معارف کو اچھے سے درک اور اس پر عمل آسانی سے عمل کرنے لگتا ہے،اسکے برخلاف بے توفیقی ہے ؛ یعنی پئے در پئے گناہوں کے باعث انسان کا قلبی رجحان نا پسندیدہ رجحانات کی جانب ہوجاتا ہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے چھٹے دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️ہر ایک گناه اپنے آپ میں خدا کے غضب اور اسکے عذاب کا باعث ہے؛ امام كاظمؑ فرماتے ہیں: «هر شب و روز خدا کی جانب سے ایک ملک ندا دیتا ہے، اے خدا کے بندو! خدا کی نافرمانی سے بازآجاؤ کہ اگر چَرنے والےحیوانات اور دودھ پینے والے بچوں اور پشت خمیدہ بوڑھوں کا خیال نہ ہوتا تو تم پر اس قدر دردناک عذاب نازل کیا جاتا کہ جس میں پِس کر بُھونسا بن جاتے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے پانچویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:️توبہ و استغفار، اسلام کے بلند ترین حقائق میں سے ایک ہےجسکے بارے میں اَسّی سے زیادہ قرآن مجید کی آیات میں اس پر تاکید کی گئی ہے،حقیقی توبہ کی چار بنیادی شرائط ہیں: ماضی کے غلط کاموں پر اظہار ندامنت،گناہ کو دوبارہ انجام نہ دینے کا پکّا وعدہ ، حقوق الهى اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی ۔
-
ماہ رمضان المبارک کے چوتھے دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:کیوں دعا و مناجات میں دل نہیں لگتا اور اور اس سے لذت محسوس نہیں ہوتی؟ پیغمبر اکرم سے روایت ہے جسمیں ارشاد ہے کہ:قَالَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ إِذَا عَلِمْتُ أَنَّ الْغَالِبَ عَلَى عَبْدِیَ الإشْتِغالَ بِی نَقَلْتُ شَهْوَتَهُ فِی مَسْئَلَتی وَ مُنَاجَاتِي؛پروردگار فرماتا ہے کہ اگر میں یہ دیکھتا ہوں کہ میرا بندہ اپنے وقت کو زیادہ تر میرے لیے مخصوص رکھتا ہے اور میرے راستے میں خرچ کرتا ہےاور میری ہی فکر میں لگا رہتا ہےتو میں اسکے جذبات کو اپنی جانب موڑ دیتا ہوں تاکہ وہ مجھ سے راز و نیاز دعا و مناجات کی لذت سے آشنا رہے۔
-
ماہ رمضان المبارک کے تیسرے دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/ منتخب پیغام:کسی بھی اچھے کام کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیئے ؛بلکل ویسے ہی کہ جیسے اچھے اور نیک کام انجام دینے پر مغرور نہیں ہونا چاہیئے ؛کیونکہ قصدِ قربت اور خلوص، دونوں ہی حالت میں لازم و ضروری ہے، امام صادقفرماتے ہیں: لاتُصَغِّر شَیئاً مِنَ الخَیرِ، فَإنَّکَ تَراهُ غَداً حَیثُ یَسُرُّکَ؛ کسی بھی کارِ خیر کو چھوٹا نہ شمار کرناکیونکہ کل وہی تمہاری خوشحالی کا باعث بنے گا ۔
-
ماہ رمضان المبارک کے دوسرے دن کی دعا/دعائیہ فقرات کی مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:خدا کے غیظ و غضب سے دور رہنے کے لیےان چیزوں کا پہچان لینا نہایت ضروری ہے کہ جواس مسئلہ کا سبب بنتے ہیں۔ حضرت علیؑفرماتے ہیں: پانچ چیزیں خدا کے غیظ و غضب کا سبب ہیں: 1- والدین کو تکلیف پہنچانا،2-قطع صلۂ رحم 3- اول وقت نماز میں تأخیر ،4-خدا کے حقوق کی عدم ادائیگی (جیسے: زکات و خمس) 5-رَدِّ مأمول (کسی ایسے کو مایوس اور ناامید کردینا جس نے آپ سے امید باندھ رکھی ہو)۔
-
ماہ رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا مع اردو ترجمہ و مختصر تشریح +آڈیو
حوزہ/منتخب پیغام:کیا اب تک ہم نے سوچا ہے کہ پیغمبر اکرمﷺاور انکے اہل بیت(ع)کا حق ہماری گردن پر کیا ہے؟ اہل بیت(ع) کے حقوق کی رعایت، بہت ہی اہم اور ضرورى ہے،جسکی ادائیگی ہر شیعہ پر لازم ہے۔
-
ماہ رمضان کے چھٹے دن کی دعا و مختصر تشریح:
عزت بندگی میں ہے گناہ میں نہیں
حوزہ/ خدایا! مجھے اس مہینے میں اپنی نافرمانی کی وجہ سے ذلیل نہ فرما اور مجھے اپنے انتقام کا تازیانہ نہ مارنا۔ اور اپنے غضب کے اسباب و موجبات سے دور رکھنا، اپنے فضل و عطا اور احسان کے واسطے، اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید۔