۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عمر  فاروق

حوزہ/ حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے پولس کی طرف سے مساجد اور ان کے منتظمین اور اماموں کی فہرست طلب کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری مساجد ومذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے  مطابو  حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے پولس کی طرف سے مساجد اور ان کے منتظمین اور اماموں کی فہرست طلب کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری مساجد ومذہبی امور کے خلاف کسی بھی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

میر واعظ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اضافی فورسز کی تعیناتی کے بعد انتظامیہ کی طرف سے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے روزانہ بنیادوں پر حکم نامے جاری کرنے پر متفکر ہوں، ہماری مساجد اور ہمارے مذہبی امور کے خلاف کسی بھی قدم کا ریاست کے لوگ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، صورتحال کو جان بوجھ کر نہ بگاڑا جائے‘۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے ضلع پولس صدر دفتر کی طرف سے جاری ایک خط میں سبھی پولس سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی مساجد، ان کی انتظامیہ اور وہاں تعینات مولوی کی ساری تفصیلات مہیا کرائیں۔ پولس ہیڈ کوارٹر کے ایس ایس پی کی طرف سے جاری یہ خط ایس پی سٹی ساوتھ زون سری نگر، ایس پی سٹی حضرت بل زون سری نگر، ایس پی سٹی نارتھ زون سری نگر، ایس پی سٹی ایسٹ زون سری نگر اور ایس پی سٹی ویسٹ زون سری نگر کو بھیجا گیا ہے۔

خط میں ساری تفصیلات  جلد سے جلد دستیاب کرانے کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اس فہرست کو اعلیٰ سطح پر بھیجا جانا ہے۔ تاہم ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر حسیب مغل نے اس کو پولس معمول کی مشق قرار دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .