۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت  الاسلام  والمسلمین  نواب

حوزہ/جموں و کشمیرکے شیعہ حاجیوں نے مکہ مکرمہ میں ایرانی عازمین حج کے سرپرست اور ولی فقیہ کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیرکے شیعہ حاجیوں نے مکہ مکرمہ میں ایرانی عازمین حج کے سرپرست اور ولی فقیہ کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی عازمین حج کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے اس ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تاریخ اسلام مسلمانوں کے لئے تلخ و شیریں واقعات و یادوں سے بھری ہوئی ہے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی ہوشیاری کی ضرورت پر زوردیا۔

حجت الاسلام  والمسلمین  نواب نے کہا کہ جب بھی مسلمانوں نےدشمنوں کے مقابلے میں اسلام کے اصلی راستے کو اپنایا وہ کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور دنیا کے انصاف پسندوں کے نزدیک صیہونی حکومت سے زیادہ کوئی بھی نفرت زدہ حکومت نہیں ہے۔ اس ملاقات میں کشمیری شیعہ مسلمانوں نے بھی ایران کو دنیا بھر کے مظلوموں کا حامی بتایا اور ایرانی عازمین حج کے سرپرست سے کہا کہ وہ ان کا سلام رہبرانقلاب اسلامی تک پہنچائیں۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .