حوزہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب " امالی شیخ مفید" میں نقل ہوئی ہے۔
اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیہ السلام:
اِذا کَذِبَ الْوُلاةُ حُبِسَ الْمَطَرُ وَ اِذا جارَ السُّلْطانُ هانَتِ الدَّوْلَةُ وَ اِذا حُبِسَتِ الزَّکاةُ ماتَتِ الْمَواشی.
امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:
"جب حکام جھوٹ بولیں تو بارش برسنا رک جاتی ہے اور جب سلطان ظلم و ستم کرے تو حکومت کمزور اور بے اعتبار ہو جاتی ہے اور جب زکوٰۃ ادا نہ کی جائے تو مویشی مرنے لگتے ہیں"۔
امالی مفید، ص ۳۱۰