۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محمد امین شهیدی  رهبر حزب امت واحده پاکستان

حوزہ/ علامہ محمد امین شہیدی نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں متنازع شہریت بل پر ہونے والے احتجاج کے دوران بھارتی پولیس اور پی جے پی کے غنڈوں کے مسلمان مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ امت واحدہ  پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں متنازع شہریت بل پر ہونے والے احتجاج کے دوران بھارتی پولیس اور پی جے پی کے غنڈوں کے مسلمان مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مسلمان مظاہرین پر تشدد اور ہندووں کے مسجد جلائے جانے کے واقعہ نے پی جے پی حکومت کی اس مسلمان دوست مہم کے تاثر کو زائل کر دیا ہے جو اس نے متنازع شہریت بل پر ہونے والے مظاہروں کے بعد سماجی رابطہ مہم کی شکل میں شروع کی تھی۔ متنازع شہریت بل کا بائیکاٹ بھارت کی اقلیت و اکثریت آبادی نے مل کر کیا ہے۔ آزادی اظہار رائے اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے، لہذا وہاں بسنے والے کسی مخصوص گروہ یا قوم کے خلاف کارروائی کرنا یا ان کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا جمہوریت کی موت کے مترادف ہے۔ کشمیر کے بعد اب بھارت میں کشت و خون کا آغاز ہو چکا ہے جس میں چالیس کے قریب قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پی جے پی حکومت سے اس پرتشدد کارروائی کا مواخذہ کیا جائے اور بھارتی مسلمان شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .