حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہِ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے عراق کی صوتحال سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا عراق کے سیکیورٹی فورسس پر بمباری کے جواب میں عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکن ایمبیسی کا گھیراو کر کے نام نہاد سُپر پاور امریکا کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویکٹیکن سے بھی بڑی ایمبیسی جو 42ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جس کی تعمیر پر 736ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جہاں 16ہزار لوگ کام کر رہے تھے منگل کے روز عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکن ایمبیسی کا جلاو گھیراو کر کے امریکا سمیت دنیا کی طاقتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نام نہاد سُپر پاور امریکا سے نہیں ڈرتا ہیں۔