۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی چالیس احادیث 

حوزہ/حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے مناسبت سے امام علیہ السلام کی چالیس خوبصورت احادیث جسکا انتخاب و ترجمہ،مولانا سید حمید الحسن زیدی نے کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

امام ابو جعفر محمد بن علی الباقر علیه السلامنے فرمایا:

1. عقل کے مطابق حساب وکتاب:

انما يداق الله العباد في الحساب يوم القيامة علي قدر ما اتاهم من العقول في الدنيا. (1)

خداوندعالم  قیامت کے دن بندوں کےحساب وکتاب میں اتنی ہی دقت سے کام لے گا جتنی دنیامیں انھیں عقل عطاکی ہے.

2. زمانۂ غیبت میں ہمیں ایساہونا چاہئے:

اِصبِروا عَلي اداء الفَرائضِ، وَ صابِرو عَدُوُّكم ، وَ رابِطوا امامَكمُ المُنتَظَرِِ (2)

 فرائض کی ادائیگی پرصبر كرودشمنوں سےمقابلے کی مشکلات پر صبرسے کام لو اپنے زمانے کے امام منتظر سے رابطہ رکھو.

3. اچھی باتیں جہاں سے بھی ملیں لے لو:

 خُذُوا الكلِمَةَ الطَّيبَةَ مِمَّن قالَها و إن لَم يعمَل بِها (3)

 اچھی باتیں جس کی زبان سے بھی ادا ہوں لے لو چاہے ان کا کہنے والا خود ان پر عمل نہ کرتا ہو.

طالب علم کی فضیلت:

5- إنَّ جَمیعَ دَوابِّ الاْرْضِ لَتُصَلّی عَلى طالِبِ الْعِلْمِ حَتّى الْحیتانِ فی الْبَحْرِ

زمیں کی تمام مخلوقات طالب علم پر درود بھیجتی ہیں یہاں تک کے دریاؤں کی مچھلیاں بھی

4. گنہگار بے معرفت ہوتا ہے:
 
ما عَرَفَ اَللهَ مَن عَصاهُ. (4)

نافرمانی کرنے والا خداکی معرفت نہیں رکھتا.

 6. جهاد نفس جیساکوئی جہاد نہیں:

 لا فَضيلَةَ كالجِهادِ ، ولا جِهادَ كمُجاهَدَةِ اَلهَوي . (6)

 جہاد جیسی کوئی فضيلت نہیں جهاد نفس جیساکوئی جہاد نہیں.

 7. ترک جماعت مبطل نماز ہے:

من ترك الجماعة رغبة عنها و عن جماعة المسلمين من غير علة فلا صلاة له. (7).
جو شخص بلاکسی وجہ کےصرف نماز جماعت اور مسلمانوں کے اجتماع سے بے رخی کی بناپر نماز جماعت ترک کرے اس کی نماز نہیں ہوتی

8جیسا سننا چاہتے ہو ویسا بولو:

 قولوا للناس احسن ما تحبون ان يقال لکم، 

جس طرح کی اچھی باتیں اپنے باریمیں سننا چاہتے ہواس سے بہتر دوسروں کے بارے میں اپنی زبان سے ادا کیا کرو.

 9. زبان پر کنٹرول گناہوں سے حفاظت کا ذریعہ:
 
لا يسلم احد من الذنوب حتي يخزن لسانه. (9)

جب تک زبان پر کنٹرول نہ گناہوں سے نہیں بچا جاسکتا.

 10.   صله رحم ثواب کا سب تیز ذریعہ: 

 ان اعجل الطاعة ثوابا لصلة الرحم. (10)

ثواب دلانے کا سب سے تیزذریعہ قرابت داروں کے ساتھ رابطہ رکھنا ہے.

 11.   رحم دلی ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے:

 ان لكل شيءٍ قفلاً و قفل الايمان الرفق. (11)

هر چيزکی حفاظت کےلیے کوئی نہ کوئی تالا ہوتا ہےایمان کی حفاظت کے لیے رحمدلی  تالےکی حیثیت رکھتی ہے

 12.   غصہ پرکنٹرول عذاب روکنے کا ذریعہ ہے:

 ومن كف غضبه عن الناس كف الله تبارك وتعالى عنه عذاب يوم القيامة. (12)

جو لوگوں کےبارے میں اپنے غصہ پر کنٹرول کرتا ہے خداوندعالم قیامت میں عذاب کواس سےروک دے گا .

 13.    بندگی کاحق ادا کروتو خدا تمھارےلیے کفایت کرے گا:

 من عَبَد الله حق عبادته آتاه الله فوق امانيه و كفايته. (13)

جو خدا کی عبادت اس طرح بجا لائے جو اس کا حق ہے تو خدا وند عالم اس کی امیدوں اور ضرورتوں سے زیا دہ عطا کرتا ہے.

 14.  بری باتوں کے بغیر مذاق کرنا اللہ کو پسند ہے:

ان الله عزوجل يحب المداعب في الجماعه بلا رفث. (14)

 بری باتیں کہےبغیرلوگوں سے ہنسی مذاق کو اللہ پسند کرتا ہے.

 15. نفس سے جہاد دشمن سے جہاد کا درجہ رکھتا ہے:

 جَاهِد هَوَاك كمَا تُجَاهِدُ عَدُوَّك. (15)

ا پنی خواہشات سے جہاد کرو جس طرح اپنے دشمن سے جہاد کرتے ہو.

16. نیک نیتی رزق میں اضافہ کا باعث ہے:

 من حسنت نيته ، زيد في رزقه (16) 

جس کی نیت اچھی ہوتی اس کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے .

 17.   اپنے سے محبت پرکھنے کا معیار:

 اعرف المودة في قلب اخيك بما له في قلبك (17)

 اگردوست کےدل میں اپنی محبت کااندازہ لگانا چاہتے ہو تواپنے دل میں اسکی محبت دیکھ لو (جتنی تمھیں اس سے محبت ہوگی اتنی ہی اسکو تم سے محبت ہوگی ق.

18.   بهترین ملاوٹ:

 ما شيب شي ء بشي ء احسن من حلم بعلم. (18)

 کسی چیز کو کسی چیز سے اس طرح نہیں ملایا گیا جس طرح حلم و بردباری کو علم سے ملایا گیا.

 19.   دینی بھائی کی عدم موجودگی اس کے لیے دعا:
 
اَوشَك دَعوَهُ و اَسرَعُ اِجابَه دُعاءَ المَرءِ لِاَخيهِ بِظَهرِ الغَيبِ. (19)

سب سے جلدی وہ دعا قبول ہوتی ہے جو دینی بھائی کی عدم موجودگی میں اس کے لیے کی جائے .

 20.   دنیا کی سب سےبهترین نیکی: 

 مَا حَسَنَةُ الدُّنيا إلّا صِلَةُ الإخوانِ وَالمَعارِفِ. (20)

 دنیا کی خوبي بھائیوں اور جان پہچان والوں سے ملاقات کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے.

 21. رحمدل باایمان ہوتا ہے:

 مَن قُسِمَ لَهُ الرَّفقُ قَسِمَ لَهُ الإيمانُ. (21)

جسے رحمدلی عطا ہوگئی ہو اس ایمان کی دولت بھی مل جاتی ہے

 22.   احیاء علم کیاہے؟

 رحم الله عبدا أحيا العلم قال: قلت: وما إحياؤه؟ قال: أن يذاكر به أهل الدين وأهل الورع. (22)

خدا رحمت نازل کرے اس بندے پر جو علم کو زندہ کرتا ہے راوی کہتا ہے کہ میں نے دریافت کیا علم کو زندہ کرنے کا کیا مطلب ہے آپ نے فرمایا دینداروں اور صاحبان ورع سے علمی گفتگو کرنا. 

 23.  بکواس کرنے والا بدزبان خداکادشمن ہے:

 إنَّ اللهَ يبغِضُ الفَاحِشَ المُتَفَحِّشَ. (23)

خداوند عالم فحش بکواس کرنےوالے کو دشمن سمجھتا ہے

 24.   خدا کا سب سے محبوب بندہ:

 مِن أحَبِّ عِبادِ اللهِ إلَي اللهِ المُحسِنُ التَّوَّابُ. (24)

 اللہ کو سب سے زیادہ وہ بندہ پسند ہے جو نیکیاں بجالانےوالا اوربہت زیادہ توبہ کرنے والا ہو.

 25.   تقویٰ کا فائدہ:

 اِنَّ اللّه‏َ عَزَّوَجَلَّ يقى بِالتَّقوى عَنِ العَبدِ ما عَزُبَ عَنهُ عَقلُهُ وَ يجَلّى بِالتَّقوى عَنهُ عَماهُ وَ جَهلَهُ. (25)

خداوند عالم  تقویٰ کے ذریعہ بنده کی حفاظت فرماتا ہےاورجہاں تک اس کی عقل نہیں پہونچتی اس منزل کی جہالت اور نادانی سے محفوظ رکھتا ہے .

 26. اول وقت نماز کا فائدہ:

 ايّما مؤمن حافظ علي الصلوات المفروضة فصلاها لوقتها فليس هذا من الغافلين. (26)

جومومن اپنی واجب نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے انھیں وقت پر ادا کرتا ہے وہ غافل لوگوں میں شمار نہیں ہوتا.

 27.  دنیا میں ظلم وستم کے سنگین نتائج:

 الظُلمُ فِي الدُّنيا هُوَ الظُلُمَاتُ فِي الاَخِرَه. (27)

دنيامیں ظلم و ستم کا نتیجہ آخرت کی تاریکیوں کی صورت میں بھگتنا ہوگا.

 28. بردباری کا لباس:

اَلحِلمُ لِباسُ العالِمِ فَلا تَعرَينَّ مِنهُ. (28)

بردبارى عالم کالباس ہے، لہذاپنے کواس سے برہنہ نہ کرو.

 29. خوف خدامیں آنسوؤں کی قیمت:

 ما مِن قَطرَةٍ احَبَّ الي اللهِ عَزَّوَجَلَّ مِن قَطرَةٍ دُمُوعٍ في سََوَادِ اللَّيلِ مَخَافَةً مِنَ اللهِ لا يریدُ بِها غَيرهُ. (29)

 خداوند عالم کے خوف سے رات کی تاریکی میں آنکھوں سےگرنے والے آنسو کےاس قطرہ سے زیادہ پسندیدہ اور کچھ نہیں ہےجس میں کسی اور کی خوشنودی کا جذبہ نہ ہو.

 30.   خدارحم دلی کو پسند کرتا ہے:

اِنَّ اللهَ رَفيقٌ يحِبُّ الرِّفقَ ويعطى على الرفق ما لا يعطى على العنف. (30)

خداوند عالم مہربان ہےاور مہربان ورحمدل افرادکو پسند کرتا ہے.

 31.   نیکیاں اور برائیاں:

مَا اَحسَنَ الحَسَنَاتِ بَعدَ السَّيئاتِ وَ مَا اَقبَحَ السَّيئاتِ بَعدَ الحَسَنَاتِ

برائیوں کے بعدنيكیاں کتنی اچھی ہوتی ہیں اورنيكيوں کےبعدبرائیاں کتنی بری شمار ہوتی.

32.  اخوت مومن: 

 32- قالَ الاْمامُ الباقر (عَلَیْه السلام): إنَّ الْمُؤْمِنَ أخُ الْمُؤمِنِ لا یَشْتِمُهُ، وَلا یُحَرِّمُهُ، وَلا یُسیىءُ بِهِ الظَّنَّ

مومن مومن کا بھائی ہے اسے برابھلا نہیں کہتا اسے محروم نہیں رکھتا اور اس سے بد گمانی نہیں کرتا

 33.  غرور جہنم کی سواری ہے:

 الكبرُ مَطَايا النَّارِ. (33)

غرور و تکبروہ سواری ہےجواپنےسوار کوجہنم تک پہونچا دیتی ہے.

 34.    صاحبان حیاء و عفت خدا کو محبوب ہوتے ہیں:

 قال (ع): قال رسول الله صلى الله عليه وآله: ان الله يحب الحيئ الحليم العفيف المتعفف. (34)

پیغمبر اسلام صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک خداوند عالم صاحبان حیا 'بردبار' پاکدامن اور حرام سے محفوظ رہنے والے افراد کو پسند کرتا ہے.

 35.    خداوندعالم کے لیے زینت:

 تَزَين للَّهِ‏ِ بِالصِّدقِ فِي الاعمالِ. (35)

اپنے اعمال میں صداقت کے ذریعہ خداوند عالم کے لیے اپنےکوزینت بخشو.

 36.    مشورہ کس سےکیا جائے؟

 اِستَشِر في أمرِك الَّذينَ يخشَونَ اللَّهَ. (36)

اپنے کاموں میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو صرف خدا سے ڈرتے.ہوں

 37.    صبر کیاہے او رکون ساصبر افضل ہے؟

 الصَّبرُ صَبرانِ: صَبرٌ عَلي البَلاءِ حَسَنٌ جَميلٌ وَ أفضَلُ الصَّبرَين الوَرَعُ عَن المَحارم. (37)

صبر دو طرح کا ہوتا ہےبلاؤں پر صبرجواچھا اور پسندیدہ ہے لیکن سب سے افضل صبر حرام چیزوں سے پرہیز ہے.

 38.    بهترین عبادت کیاہے؟

 مَا مِن عِبَادَة أفضَلَ عِندَ اللهِ مِن عِفَّةِ بَطن وَ فَرج. (38)

 خدا کے نزدیک پیٹ اور شرم گاہ کی حفاظت سے بڑی کوئی عبادت نہیں ہے.

 39.   بهار قرآن:

 لِكلِّ شَيءٍ رَبِيعٌ، وَرَبِيعُ القُرآنِ شَهرُ رَمَضَانَ. (39)

هر چيزکي بهارہوتی ہے   قرآن مجید کی بهار ماه رمضان المبارک ہے

 40-فنا ہوجانے والی دنیا میں کیسے رہیں:

 فَانزِل نَفسَكَ مِنَ الدُّنيا كَمَثَلِ مَنزِلٍ نَزَلتَهُ ساعَةً ثُمَّ ارتَحَلتَ عَنهُ. (40)

اپنےکو دنیا میں ایسے رکھیں جیسےکسی جگہ ایک گھنٹےکے لیے رکے ہوں اور پھر آگے چلنا ہو.

انتخاب و ترجمہ: مولانا سید حمیدالحسن زیدی،الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور 

منابع :

1. غررالحكم جلد2 - حديث3260 – خاتمةالمستدرك ميرزاحسين نوري- ج1 ص47. معاني الاخبار شيخ صدوق ص 2.

2. غيبه النعماني، ينابيع المودة.

3. تحف العقول، ص391. بحارالانوار ج 110 ص160، ج75 ص 170.

4. تحف العقول ص294. الانوار البهیه شیخ عباس قمی ص 143.
[5] - بحارالأنوار: ج 1، ص 137، ح 31. 

6. تحف العقول ص 286. مستدرک الوسائل میرزا حسین نوری ج 11 ص 143.

7. امالي شيخ صدوق،ص290.

8. بحارالانوار،ج65،ص152. الکافی ج2 ص 165 محاضرات ج 1 ص 251.

9. بحارالانوار،ج75،ص178 – تحف العقول - حسن بن على بن حسين بن شعبة الحرانى- ص 298

10. تحف العقول،ص303.

11. جهاد النفس، ح271. الکافی ج2 ص 118.

12. جهادالنفس،ح532. الکافی ج2 ص 305.

13. بحارالانوار،ج۷۱ص۱۸۳.

14. الكافي،ج2،ص663.

15. عيون اخبار الرضا2،ص51.

16. بحارالانوار ، دار احياء التراث العربي ، ج 75 ، ص 175.

17. تحف العقول ، ص 304.

18. بحارالانوار ، دار احياء التراث العربي ، ج 75 ، ص 172 .

19. الكافي ، ج 2 ، ص 507.

20. بحار الأنوار، ج 46، ص291.

21. جهاد با نفس، ح 272. وسائل الشیعه ج11 ص213.

22. الكافي ، ج 1 ، ص 41.

23. جهاد با نفس، ح 677. وسائل الشیعه الاسلامیه. ج11 ص327.

24. جهاد با نفس، ح 836. وسائل الشیعه ج16 ص76.

25. الكافي، ج 8 ، ص 52، ح 16.

26. وسائل الشيعه ، ج 3، ص 79 .

27. جهاد با نفس، ح 733. وسائل الشیعه الاسلامیه. ج11 ص340 ح20.

28. الكافي، ج 8، ص 55.

29. جهاد با نفس، ح 137 . وسائل الشیعه الاسلامیه. ج8 ص524.

30. جهاد با نفس، ح 283. وسائل الشیعه الاسلامیة. ج11 ص212.

31.جهاد با نفس، ح 880 . وسائل الشیعه الاسلامیة. ج11 ص384- المجالس: ص 153- الکافی ج2 ص 458.

32] - تحف العقول: ص 221، بحارالأنوار: ج 78، ص 176، ح 5. 

33.جهاد با نفس، ح 578 . وسائل الشیعه الاسلامیة. ج11 ص 301.

34. جهاد با نفس، ح259 - وسائل الشيعة الإسلامية. ج11 ص211.

35. تحف العقول، ص 285 . بحار الانوار ج 75 ص164.

36. تحف العقول، ص 293. بحار الانوار ج 75 ص172.

37. جهاد با نفس ،ح 163- وسائل الشيعه آل البيت ع.. شيخ حرعاملي ج15 ص237 حديث 20372

38. الكافي، ج2 ، ص 630

39. جهاد با نفس ، ح205 . وسائل الشيعه آل البيت ع.. شيخ حرعاملي ج15 ص250 حديث 20421.

40. بحارالأنوار، ج 75، ص 165

تبصرہ ارسال

You are replying to: .