۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
مسجد الاقصی

حوزہ/مسجد اقصیٰ عالم اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے'سرخ لکیر' ہے اور اسے پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ عالم اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے'سرخ لکیر' ہے اور اسے پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

حماس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف بڑھنے والےتمام ناپاک اور شرپسند ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کی 51 ویں برسی کے موقع پر حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تکلیف دینے اور اس کی بے حرمتی کے لیے بڑھنے والے ہاتھ اور پائوں کاٹ ڈالیں گے۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی قبلہ اول سے بے دخلی اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو جیل میں ڈال کر صہیونی ریاست اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ قبلہ اول سے فلسطینیوں کو دور کردے گی۔ مگر صہیونی دشمن کی ایسی کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائےگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے فلسطینی قوم زندہ اور بیدار ہے اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں قبلہ اول کےدفاع کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .