۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں عوام بھرپور انداز سے شرکت کریں گے، سازشی عناصر کی تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں عوام بھرپور انداز سے شرکت کریں گے، سازشی عناصر کی تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا جائے گا، ملت تشیع نے پہلے بھی عزاداری کی رکاوٹوں کو روندا، آئندہ بھی کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، چہلم کے جلوسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مٹھی بھر تکفیری دہشت گرد گروہ کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے، جو ملک کے اندر "جلسیاں" نکال کر حکومت کو مرعوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ خوف اور دہشت کی فضا قائم ہو۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کی سرکوبی کرے، لیکن واضح رہے کہ ملت جعفریہ پُرامن ضرور ہے اور اپنی ذمہ داری پوری کریں گے، لیکن اپنے عقائد پر کسی کے مسلکی عقائد کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حسین اور حسینیت زندہ تھے اور رہیں گے، جبکہ کردار یزید اور یزیدیت اپنی موت آپ مر جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .