۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور

حوزہ/ صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور نے کہا کہ سودی کاروبار کرنے والے دولتمند غریب کی خون پسینہ کی کمائی سے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں، ایسے سودی نظام نے معاشرہ کو پاک کرنا بے حد ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دیوبند/ علاقہ کے مشہور دینی ادارہ مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر میں اصلاح معاشرہ کی مناسبت سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے لوگوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سودی نظام نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے کر تباہی و بربادی کے دہانہ پر لا کھڑا کیا ہے سودی نظام سے غریب قرض کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے اور سودی کاروبار کرنے والے دولتمند غریب کی خون پسینہ کی کمائی سے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں، ایسے سودی نظام نے معاشرہ کو پاک کرنا بے حد ضروری ہے۔

اس موقع پر انبہٹہ پیر کی مشہور ومعروف شخصیت ماسٹر محمد مرغوب کو ان کی بے مثال ایجاد ایک سو بیس سالہ کلینڈر پر مبارکباد باد دیتے ہوئے ٹرافی دیکر ان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ موصوف نے ایک پیج پر مشتمل ایک ایسا کلینڈر تشکیل دیا ہے جس سے آئندہ ہ ایک سو بیس سال کی تواریخ مع ایام دیکھی جاسکتی ہیں۔

موصوف ایک ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر ہیں اورگزشتہ کئی دہائیوں سے قصبہ کے اندر تعلیمی و تحقیقی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر انبہٹہ نگر پنجایت چیرمین انعام شاکر، ماسٹر مرغوب، حکیم صفی اللہ اجمیری ،مولانا احسان تحسین قاسمی، محمد مستقیم انعام سمیت مدنی مدرسہ کے اساتذہ و طلباء کے علاوہ قرب وجوار کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .