۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا مراد رضا رضوی

حوزہ/ مجلس علماء خطباء امامیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا امانت حسین اور محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے صدر مولانا مراد رضا نے مشترک پریس ریلیز میں  بدنام زمانہ دشمن انسانیت غدار وطن وسیم رضوی کی بدترین حرکت کی بھر پور مذمت کرتے ہوے کہا کہ  اس مسئلہ پر ملت مسلمہ کو متحد ہو کر اس ملعون کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پٹنہ/ مجلس علماء خطباء امامیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا امانت حسین اور محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے صدر مولانا مراد رضا نے مشترک پریس ریلیز میں  بدنام زمانہ دشمن انسانیت غدار وطن وسیم رضوی کی بدترین حرکت کی بھر پور مذمت کرتے ہوے کہا کہ  اس مسئلہ پر ملت مسلمہ کو متحد ہو کر اس ملعون کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے۔

مولانا مراد رضا نے صاف طور سے کہا کہ وسیم رضوی کا شیعہ قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے، پوری شیعہ قوم اس سے بائیکاٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔ یہ بدنام زمانہ شخص گرفتار ہونے سے بچنے کے لیے اس قسم کی حرکتیں کر رہا ہے
ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت مسلمہ کے عمائدین سر جوڑ کر بیٹھیں اور مل جل کر ایک فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

مولانا مراد رضا نے بتایا کہ پیغمبر امن و آشتی قرآن کے خلاف سازشوں کا بازارکئی دہائیوں سے سرگرم ہے اسی کی ایک کڑی سعودی عرب اور مصر ہے جہاں  آمریکہ کے دباؤ میں آکر جہاد کی تعلم کو نصاب تعلیم سے نکال دیا گیا ہے.اسی سامراجی افکار کا ایک حصہ شیطان  وسیم رضوی بھی ہے جو سستی شہرت کے لیے اس قسم کی بیان بازی کر رہا ہے اس قسم کے افکار اور بیانات کے طوفان صرف بیان دینے سے نہیں رک سکتے ہیں بلکہ اس کے سد باب کے لیے قرآنی آیات کی تفسیر قرأن مجید کی مدد سے کرنی ہو گی۔

محبان ام الائمہ نے اس موضوع کو بہت پہلے درک کر لیا تھا لہذا ششماہی ام الائمہ میں قسطوار ایک مضمون چھپ رہا ہے جس میں جہاد سے متعلق آیات کی  وہ تفسیر بیان کی جا رہی ہے جو روح قرآن سے متناسب ہے۔

بہار میں شیعہ قوم کے دونوں ذمہ دار علما نے قوم کے ہر طبقہ سے درخواست کی ہے کہ وہ قرآن مجید کی توہین کرنے والے اس دشمن انسانیت کے خلاف امن وامان کے ساتھ میدان میں آئیں اور ایسی عظیم کتاب کی ہتک حرمت کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .