حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ محمد جواد ظریف نے "ہارٹ آف ایشیاء - استنبول پروسیس" کانفرنس کے موقع پر اپنی باہمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ہندوستان کے وزیر برائے امور خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، افغانستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور افغان امن عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغانستان کی سیاسی پیشرفت میں ایران کے تعمیری اور موثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے، ہندوستانی وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک خصوصا ہندوستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان افغانستان میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اقتصادی ماحول کی تازہ ترین صوتحال کے ساتھ ہی باہمی تعاون اور ایران کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کی بھارت کی آمادگی اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان بحث کے دوسرے موضوعات تھے۔
ظریف، جو اتوار کی شام تاجک حکام کے ساتھ ملاقات میں شرکت کے لئے پہنچے تھے نے سیکا کے ایگزیکٹو سکریٹری اور افغان وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔