حوزہ نیوز ایجنسی। امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں ماہ شعبان کے آخری دنوں کے دستورالعمل کو بیان کیا ہے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
اباصلت کہتے ہیں: ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: "اے ابا صلت! ماہ شعبان زیادہ گزر گیا ہے اور آج ماہ شعبان کا آخری جمعہ ہے۔ پس شعبان کے باقی ماندہ دنوں میں گزشتہ دنوں کی کوتاہیوں کا جبران کرو اور جو درج ذیل امور تمہارے لئے اہم ہیں انہیں انجام دو:
1. ان دنوں میں زیادہ دعا کرو
2. زیادہ توبہ و استغفار کرو
3. زیادہ قرآن کی تلاوت کرو
4. خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرو تاکہ خالص اور پاک ہو کر ماہ خدا میں داخل ہو۔
5. جو امانت آپ کی گردن پر ہے اسے ادا کرو
6. مومنین کے لئے آپ کے دل میں جتنا کینہ اور دشمنی ہے اسے اپنے دل سے باہر نکال دو
7. ہر وہ گناہ جس میں آپ مبتلا ہیں اس سے ہاتھ کھینچ لو اور تقوی اختیار کرو اور خلوت اور جلوت میں خدا پر توکل کرو
8. ان باقی ماندہ دنوں میں بہت زیادہ یہ ذکر پڑو:
اللَّهُمَّ إِنْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنَا فِیمَا مَضَی مِنْ شَعْبَانَ فَاغْفِرْ لَنَا فِیمَا بَقِیَ مِنْهُ...
خداوندا اگر ماہ شعبان کے گذشتہ دنوں میں ہمیں نہیں بخشا تو باقی ماندہ دنوں میں ہمیں بخش دے۔۔۔
عیون اخبار الرضا علیه السلام، ج ۲، ص ۵۱