۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
تصاویر/ نشست هم اندیشی فعالان رسانه ای هندوستان در خبرگزاری حوزه

حوزہ/ مجلس علماء ہند شعبہ قم المقدسہ ایران کے صدر نے کہا کہ جسطرح خانہ کعبہ آج ہماری پہچان ہے اسی طرح قبلہ اول بھی ہماری پہچان ہے آنے والے جمعہ کو تمام مسلمانان جہان جس انداز سے ممکن ہو قدس کی حمایت اور غاصبین سے اظہار برأت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قدس مسلمانوں کی شہ رگ حیات ہے اس سے دستبردار ہونا اپنی ھستی کو ختم کرنے کے مترادف ہے جسطرح خانہ کعبہ آج ہماری پہچان ہے اسی طرح قبلہ اول بھی ہماری پہچان ہے آنے والے جمعہ کو تمام مسلمانان جہان جس انداز سے ممکن ہو قدس کی حمایت اور غاصبین سے اظہار برأت کریں،اس بات کا اظہار مجلس علماء ہند شعبہ قم المقدسہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد رضا زرارہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظھار ہمدردی یہ ہی کونا للظالم خصما و المظلوم عونا کی تفسیر ہے آج تعلیمات علوی سے دوری نے ہمکو ذلت اور رسوائی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ورنہ ہمارا ماضی بڑا روشن اور تابناک تھا اور آئندہ بھی ماضی کے اوراق پریشان پلٹ سکتے ہیں اگر سیرت وتعلیمات علوی سے متمسک ہو جائیں۔

آئیے ملکر عہد کرین کہ تعلیمات علوی کی روشنی میں ہم کبھی بھی مظلوم کا ساتھ نہیں چھوڑے گیں اور ظالم کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاے گیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .