۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله نوری همدانی

حوزہ/حسب سابق امسال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے،قدس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد ممکن نہیں ہے لہذا ہم سب ہر ایک کو صہیونیوں سے نفرت اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

رمضان المبارک کا آخری جمعہ ،بفرمان امام خمینی(رح)غاصب صہیونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور فلسطینی مظلوم قوم کی حمایت کیلئے عالمی یوم القدس ہے۔

قدس عالم اسلام کا قلب اور اسرائیل خطے کیلئے کینسر کے مترادف ہے۔

تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے قدس شریف کی حمایت کا اعلان کریں اور دنیا کی آزادی پسند قوموں پر ضروری ہے کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ صہیونیوں کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق ایک آزاد ریاست کے قیام کے لئے کردار ادا کریں۔
 استکبار جہاں اور صہیونیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے سربراہان جان لیں کہ ان کی حمایت سے ،زندگی کی آخری سانسیں لینے والی صیہونیت کو دوبارہ نئی زندگی نہیں ملے گی اور یہ بھی جان لیں کہ قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حسب سابق امسال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے،قدس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد ممکن نہیں ہے لہذا ہر کو ہر ممکن طریقے سے صہیونیوں سے نفرت اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔

حسین نوری همدانی                                            ٢٣رمضان المبارک ١٤٤٢

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .