۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

حوزہ/ مہاراشٹرا شیعہ اثنا عشری مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فورا بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کراج اور پھر ہمدان صوبے کے لئے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مہاراشٹرا شیعہ اثنا عشری مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری علی عباس وفا کہتے ہیں ’’نومنتخب صدر ایران کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اورعالمی طاقتوں سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فوراً بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کرج اور پھر ہمدان صوبے کے لئے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔

انہوں نے مزید بیان کیا کہ وہ سنہ 1989 میں تہران کے چیف پراسیکیوٹر بنے اور پھر سنہ 2004 میں نائب عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر 10 سال تک فائز رہے۔ سنہ 2019 سے ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .