۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احکام شرعی

حوزہ|اگر مصنوعی یا قدرتی بال اس طرح لگائے جائیں کہ وہ اگتے نہ ہوں، چاہے وہ چپکنے والی چیز سے لگائے جائیں یا اس کے بغیر، تو وہ جسم کا حصہ نہیں شمار ہوں گے اور۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

جو لوگ وِگ بنواتے ہیں اور اپنے سر پہ لگاتے ہیں اور مسح کرتے ہیں تو کیا ان کا مسح صحیح ہے اور بغیر نکالے غسل کرتے ہیں تو کیا ان کا غسل صحیح ہے

آیت اللہ سیستانی: اگر مصنوعی یا قدرتی بال اس طرح لگائے جائیں کہ وہ اگتے نہ ہوں، چاہے وہ چپکنے والی چیز سے لگائے جائیں یا اس کے بغیر، تو وہ جسم کا حصہ نہیں شمار ہوں گے اور اس وجہ سے یہ غسل کے لئے رکاوٹ ہوں گے۔ اور وضو میں ان پر مسح بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اور احتیاط واجب کی بنا پر کوئی ایسا کام کرنا جائز نہیں ہے جس سے لمبے عرصے تک تیمم کرنا پڑے۔
مذکورہ صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو ہٹائے اور ہٹانا ممکن نہ ہو تو تیمم کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .