جو لوگ وِگ بنواتے ہیں اور اپنے سر پہ لگاتے ہیں اور مسح کرتے ہیں تو کیا ان کا مسح صحیح ہے اور بغیر نکالے غسل کرتے ہیں تو کیا ان کا غسل صحیح ہے
آیت اللہ سیستانی: اگر مصنوعی یا قدرتی بال اس طرح لگائے جائیں کہ وہ اگتے نہ ہوں، چاہے وہ چپکنے والی چیز سے لگائے جائیں یا اس کے بغیر، تو وہ جسم کا حصہ نہیں شمار ہوں گے اور اس وجہ سے یہ غسل کے لئے رکاوٹ ہوں گے۔ اور وضو میں ان پر مسح بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اور احتیاط واجب کی بنا پر کوئی ایسا کام کرنا جائز نہیں ہے جس سے لمبے عرصے تک تیمم کرنا پڑے۔
مذکورہ صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو ہٹائے اور ہٹانا ممکن نہ ہو تو تیمم کرے۔

احکام شرعی:
جو لوگ وِگ بنواتے ہیں اور اپنے سر پہ لگاتے ہیں اور مسح کرتے ہیں تو کیا ان کا مسح صحیح ہے اور بغیر نکالے غسل کرتے ہیں تو کیا ان کا غسل صحیح ہے
حوزہ|اگر مصنوعی یا قدرتی بال اس طرح لگائے جائیں کہ وہ اگتے نہ ہوں، چاہے وہ چپکنے والی چیز سے لگائے جائیں یا اس کے بغیر، تو وہ جسم کا حصہ نہیں شمار ہوں گے اور۔۔۔
-
احکام شرعی:
اس شخص کا کیا حکم ہے کہ جس کو وضو سے فارغ ہونے کے بعد شک ہو کہ اس سے وضو کا کوئی جزء ترک ہو گیا ہے؟
حوزہ|اگر اسے یہ تو معلوم ہو کہ کچھ بھول گیا ہے مگر یہ نہ جانتا ہو کہ جزء واجب تھا یا مستحب تھا تو اس کا وضو صحیح شمار ہوگا-
-
احکام شرعی:
کیا صدقہ کا پیسہ مُدرِّس یا پیش امام کو تنخواہ کے طور پر دے سکتے ہیں آغا سیستانی صاحب رہبر معظم دونوں کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|غیر سید کسی سید کو زکوٰۃ (واجب) اور فطرہ نہیں دے سکتا، لیکن دوسرے وجوہات سید کو ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسے کفارہ، رد مظالم اور مستحب صدقہ
-
احکام شرعی:
کیا والدین بالغ بچوں پر حجاب کے لیے زبردستی کر سکتے ہیں؟
حوزہ|انہیں حق ہے لیکن مار پیٹ نہیں سکتے۔
-
احکام شرعی:
میں نے ایک یتیم بچی کو گود لے کر پالا ہے اب وہ جوان ہوچکی ہے آیا اس پر واجب ہے کہ مجھ سے یا میرے بیٹوں سے حجاب کرے؟
حوزہ|یتیم کی پرورش کا بہت زیادہ ثواب ہے مگر یاد رہے کہ وہ یتیم بچی آپ کے لۓ نا محرم ہے ،اس بناء پر اس بچی کے لئے آپ سے اور اسی طرح آپ کے بیٹوں سے بھی…
-
احکام شرعی:
اگر وضو کرنے کے بعد ہاتھوں پر پانی پہونچنے میں رکاوٹ ڈالنے والی کوئی چیز دکھے جس کے بارے میں شک ہو کہ وہ وضو کے وقت تھی یا نہیں تو کیا حکم ہے ؟
حوزہ|اگر وضو مکمل کرنے کے بعد دیکھے اور شک ہو کہ وضو کے وقت حائل تھی یا نہیں تو وضو کو صحیح شمار کرے گا
-
احکام شرعی:
وہ سونا جو دولہے کے گھر والے شادی کے وقت دلہن کو دیتے ہیں کیا وہ دولہن کا ہے یا دولہے کا؟
حوزہ|اگر وہ سونا ہے جسے عورتیں پہنتی ہیں تو اس کا تعلق عورت سے ہے اور اگر پہننے والا نہ ہو مثلاً سکے وغیرہ تو اس کا تعلق دینے والے کی نیت سے ہے جو کہ عموماً…
-
احکام شرعی:
والدین کے اختیارات ۲۳ سالہ شادی شدہ بیٹے کے لیے کیا ہیں؟
حوزہ|انہیں کوئی اختیار نہیں ہے مگر اولاد کو ان کا ادب و احترام کرنا چاہیے اور ان چیزوں میں ان کی اطاعت کرنی چاہیے جن میں وہ شفقت کی وجہ سے اجازت نہیں دیتے...
-
احکام شرعی:
کیا بچہ کو گود لینے والوں کے لئے بچہ کو اپنی ولدیت میں لکھوانا جائز ہے؟
حوزہ|گود لینے والوں کے لئے کسی بچے کو اپنی ولدیت میں لکہوانا جائز نہیں۔
-
احکام شرعی:
نامحرم عورت کو دیکھنے کی کیا حدیں ہیں؟
حوزہ|مرد کے لئے کسی نامحرم عورت کے چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ اس کے جسم یا بالوں کو دیکھنا جائز نہیں ہے ، چاہے یہ دیکھنا لذت جنسی اور خوف فتنہ رکھتا ہو،…
-
احکام شرعی:
اگر سرکاری بینک سے گھر بنانے کے لیے قرضہ لے کر کے وہ رقم دوسری جگہ استعمال کی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|اس مال پر کہیں اور خرچ کی اجازت اس شرط پر ہے کہ لی گئی رقم ان شرائط کے مطابق ہو جو اسے ادا کی گئی ہیں، ورنہ اسے اس مال کو خرچ کرنے کی اجازت نہیں…
آپ کا تبصرہ