۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
News ID: 371380
15 اگست 2021 - 18:06
امروہا میں نوبت بجنے کی روایت !

حوزہ/ محرم کا چاند نمودار ہونے کے ساتھ ہی عزاخانوں سے نوبت بجنے کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔ جب کسی عزاخانے میں ماتمی جلوس  پہونچنے والا ہوتا ہے وہاں نوبت بجنے لگتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا میں عزاداری سے متعلق رسومات اور روایت کی پاسداری کا مزاج پایا جاتا ہے۔ جو رسومات اور عزاداری کی روایات ابھی تک باقی اور جاری ہیں ان میں نوبت بجنے کی روایت بھی شامل ہے۔ محرم کا چاند نمودار ہونے کے ساتھ ہی عزاخانوں سے نوبت بجنے کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔ جب کسی عزاخانے میں ماتمی جلوس  پہونچنے والا ہوتا ہے وہاں نوبت بجنے لگتی ہے۔

امروہا میں نوبت بجانے کا فن بھی دھیرے دھیرے ختم ہونے لگا تھا۔ کچھ مخصوص افراد تھے جو ایام عزا میں نوبت بجاتے تھے۔ لیکن عزاداری کے طفیل امروہا میں یہ فن بھی زندہ ہے۔ اب قوم کے نوجوانوں نے بھی نوبت بجا نا سیکھ لیا ہے۔ نوبت کے ساتھ ساتھ نپیری پر نوحہ بھی پڑھا جاتا ہے۔ نپیری شہنائی کی ہی مختصر شکل ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .