۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی هنگام تزریق دوز سوم واکسن کرونا

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: بعض افراد کہتے ہیں کہ ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے چاہے جو کچه بهی ہوجائے حالانکہ یہ اسلام کی منطق کے سراسر خلاف ہےچونکہ انسان کو اپنی صحت و سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔ روایات میں بهی صحت و سلامتی کی حفاظت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کے بعد آیت اللہ مکارم شیرازی کی گفتگو کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

خدا نے ہمیں توفیق دی آج کرونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوا کر ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا۔ لوگوں کو بهی متوجہ رہنا چاہیے کہ صحت کی حفاظت بهی نماز کی طرح واجب ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بعض افراد کہتے ہیں کہ ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے چاہے جو کچه بهی ہوجائے حالانکہ یہ اسلام کی منطق کے سراسر خلاف ہےچونکہ انسان کو اپنی صحت و سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔ روایات میں بهی صحت و سلامتی کی حفاظت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: ائمہ علیہم السلام صحت و سلامتی کی حفاظت کی لوگوں کو تاکید کیا کرتے تهے اور جو لوگ ائمہ علیہم السلام کی ہدایات پر عمل کرتے وہ صحیح سالم رہتے۔

انہوں نے کہا: ہم سب کو چاہیے کہ ویکسین لگوائیں۔ اگر بعض افراد اس کی وجہ سے عارضی طور پر مریض ہو جاتے ہیں تو (ماہرین صحت کے بقول) وہ ان شاء اللہ جلد ٹهیک ہو جائیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ویکسین طولانی مدت کے لیے آپ کی سلامتی کا باعث بنے گی اور صحت و سلامتی کی حفاظت عبادات میں سے ہے۔

خداوند عالم تمام مسلمانوں کو صحت و سلامتی، طول عمر اور عاقبت بخیر عطا فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

تبصرہ ارسال

You are replying to: .