حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) قم میں کرونا ویکسین کے تجزیہ و تحلیل کے موضوع پر منعقدہ ایک نشست میں اس مسئلہ کے مختلف فقہی پہلوؤں کے متعلق اپنی گفتگو کی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں ان لوگوں پر تنقید کی جو یہ کہتے ہیں کہ کرونا نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: بعض افراد یہ خیال کرتے ہیں کہ کرونا وائرس موجود نہیں ہے جبکہ ہر عقل سلیم کرونا وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ ہاں البتہ یہ بحث ہوسکتی ہے کہ یہ وائرس کہاں سے آیا ہے؟ کیا اس کے پیچھے سیاسی اہداف پوشیدہ ہیں یا نہیں وغیرہ؟۔