۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خانہ کعبہ

حوزہ/ سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2 ہزار 665 ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2 ہزار 665 ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ذائع کے مطابق، سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر2ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق، حج سیزن کے دوران قواعد اور قانون پرعمل درآمد کرانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .