۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شہباز شریف

حوزہ / اب جبکہ پوری دنیا محرم الحرام کی آمد پر نواسۂ رسول اور ان کے خاندان کی مظلومانہ شہادت پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام کو پرسہ اور تسلیت پیش کر رہی ہے تو ایسے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ محرم الحرام سے ہونے والے اسلامی سال کی ابتدا کی مبارکباد نے محبینِ اہل بیت علیہم السلام کو مزید غم و غصہ میں مبتلا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اب جبکہ پوری دنیا محرم الحرام کی آمد پر نواسۂ رسول اور ان کے خاندان کی مظلومانہ شہادت پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام کو پرسہ اور تسلیت پیش کر رہی ہے تو ایسے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ محرم الحرام سے ہونے والے اسلامی سال کی ابتدا کی مبارکباد نے محبینِ اہل بیت علیہم السلام کو مزید غم و غصہ میں مبتلا کیا ہے۔

ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ انہیں اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے اپنے بیانات میں کسی خاص گروہ یا افراد کا ترجمان بننے کے بجائے اولاً تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں ماتم اور فرشِ عزا اور پھر تمام غیور مسلمانوں اور محبینِ اہل بیت علیہم السلام کے دینی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے۔

نواسۂ رسول کے ایامِ غم اور وزیر اعظم پاکستان کی اسلامی سال کی مبارکباد!؟

ان کے اس ٹوئیٹ کا متن ملاحظہ ہو:

"پوری قوم کو میری طرف سے سالِ نو 1444ھ مبارک ہو. میری اللہ تعالی سے دعا ہےکہ نیا اسلامی سال پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کیلئے امن، خیر اور خوشحالی کا سال ثابت ہو. آئیں ہم عہد کریں کہ نئے سال کو باہمی رنجشیں مٹانے، اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور مذہبی و سیاسی روادری اپنانے کا سال بنائیں گے"۔

نواسۂ رسول کے ایامِ غم اور وزیر اعظم پاکستان کی اسلامی سال کی مبارکباد!؟

تبصرہ ارسال

You are replying to: .