💠 سوال: کیا عمومی راستوں پر عزاداری کے جلوس برپا کرنا اشکال رکھتا ہے کہ جو بعض اوقات اذیت کا باعث بنتے ہیں اور راہ گیروں اور گاڑیوں کے لئے راستے بند کردیتے ہیں؟
✅ جواب: عزاداری سید الشہداء اور ان کے اصحاب ﴿علیہم السلام﴾ کے لئے جلوس برپا کرنا اور ان جیسی رسومات میں شرکت کرنا انتہائی پسندیدہ اور مطلوب عمل ہے اور ان عظیم ترین اعمال میں سے ہے کہ جو انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب عطا کرتے ہیں، تاہم ضروری ہے کہ ہر ایسے عمل سے جو دوسروں کی اذیت کا باعث بنتا ہے یا شرعی اعتبار سے بذات خود حرام ہے، اجتناب کیا جائے۔