۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
قطرہ قطرہ نیکی

حوزہ / جامعہ بعثت پاکستان کے زیر انتظام بعثت گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مہد کودک (کڈز کیمپس) کے طلباء و طالبات مصیبت میں گھرے سیلاب زدہ پاکستانیوں کیلئے میدان میں آ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطرہ قطرہ نیکی کے عنوان سے جاری تحریک میں ننھے طلباء و طالبات نے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر بعض بچے بچیاں اپنی روزانہ ملنے والی خرچے کی رقم اپنے اساتذہ کے ذریعے اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ جامعہ بعثت کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپس لگا دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں سے زیر تعلیم طلباء کی ایک کمیٹی بھی قائم کی جا رہی ہے جو تمام طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے مشکلات کے شکار طلباء کی پریشانیوں کا ازالہ کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • ناہید اقبال US 21:17 - 2022/08/29
    0 0
    اب چندہ جمع کرکے ان بد نصیب افراد کے لیے سیمنٹ کے مضبوط گھر بنوا ے جائے کوشش کی جائے ،ان کے گھر زمین کی اس پٹی سے ہٹا کے بناے جہاں سے ہر سال سیلابی ریلے کا پانی گزرتا ہے۔