۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
چینی موکب

حوزہ/ سفر عشق اربعین حسینی میں کربلا کے قریب راستے میں اھل چین نے ایک موکب لگا رکھا ہے جس میں وہ زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سفر عشق اربعین حسینی میں کربلا کے قریب راستے میں اھل چین نے ایک موکب لگا رکھا ہے جس میں وہ زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چین ایک غیر مسلم ملک ہے لیکن چین کے جنوب مغربی علاقوں میں مسلمان بھی آباد ہیں اور ایک قلیل تعداد اہل تشیع کی بھی ہے لیکن یہ موکب شاید ایک غیر مسلم چینی کمپنی نے لگایا ہے اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ مظلوم کربلا نواسہ رسول (ص) کے چہلم پر مشی کی ثقافت تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ مشی نجف سے کربلا کے علاوہ علامتی طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں بھی منعقد ہوتی ہے جس میں مسلم و غیر مسلم ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا شہید انسانیت کے رنگ میں رنگ جانے والی ہے نیز حسینی انقلاب پوری دنیا کو اپنے رنگ میں رنگ متاثر کرتے ہوئے نظر آئے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .