حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍سعودی ولی عہد کے بیان: "سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کسی کو حق نہیں"، کے جواب میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا کہنا تھا کہ "حرمین شریفین" کی توہین سعودی کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
نحو الحریہ نے ٹویٹر پر لکھا: "حرمین شریفین کی توہین سعودی کا کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہے - رسول اللہ کی سرزمین کی توہین کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہے - جان بوجھ کر مسلمانوں کے قبلہ کے تقدس کی توہین کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہے"۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بن سلمان کے حوالے سے کہا تھا کہ "کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، یہ معاملہ صرف ہم سعودیوں سے متعلق ہے"۔
بن سلمان جو اپنے ملک کے معاملات میں مداخلت سے پریشان ہیں، وہی شخص ہے جو ایران میں بدامنی پھیلانے والے نیٹ ورکس کی حمایت کرتا ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی/س۔ل۔ع