۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیخ حسین الدیهی

حوزہ/ الوفاق موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بحرین کے انتخابات کے حوالے سے کہا: حکومت ایک آرائشی پارلیمنٹ کی تلاش میں ہے تاکہ دنیا کو دکھائے کہ بحرین میں جمہوریت ہے، حالانکہ یہ ایک جعلی اور غیر حقیقی جمہوریت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق, شیخ حسین الدیہی؛ الوفاق موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بحرین میں ہونے والے انتخابات کو ایک بہت ہی عجیب و غریب شو قرار دیا اور کہا: ایسے لوگوں کو نامزد کیا گیا جو سرے سے ممتاز سیاسی شخصیات نہیں ہیں، اور ان کے پاس کوئی سیاسی سرگرمی یا تجربہ نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: انتخابات میں ایسے افراد نمائندگی کے دعوے دار ہیں جن میں سے ایک ناچتا نظر آتا ہے، دوسرا شہریت حاصل کرنے والے ہندوستانیوں، غیر ملکیوں اور لوگوں کو کھانے کا لالچ دے کر بلاتا ہے، اور دوسرا شخص جو بے روزگار ہے چند دینار کمانے کے لیے پارلیمنٹ میں آنے کو ترجیح دیتا ہے۔

آل خلیفہ حکومت کے اس ناقد نے کویت اور بحرین کی پارلیمانوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا: کویتی پارلیمنٹ میں سیاسی مسائل اور حکومت کے جوابدہی کی بات کرتے ہیں لیکن بحرین میں وہ مکانات دینے، سیوریج کی مرمت اور خدمات کی فراہمی کی بات کرتے ہیں۔ جو کہ سٹی کونسلز کی ذمہ داری ہے، پارلیمنٹ کی نہیں۔ نمائندے، وہ قوانین کی بات تک نہیں کرتے۔

شیخ حسین الدیہی نے کہا: حکومت نہیں چاہتی کہ حقیقی ایوان نمائندگان کا وجود ہو، اسے پارلیمنٹ کی کوئی پرواہ نہیں، وہ صرف ایک سجاوٹ چاہتی ہے تاکہ دنیا کو دکھائے کہ بحرین میں جمہوریت موجود ہے، حالانکہ حکومت صرف دکھاوے کی تلاش میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی/س۔ل۔ع 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .