۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
تصاویر/ نشست خبری کنگره بین المللی بزرگداشت علامه میر حامد حسین لکهنوی(ره)

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین مختاری نے کہا: میر حامد حسین اپنی 60 سالہ زندگی میں اپنے پیچھے کئی بابرکت آثار چھوڑ کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ کتاب شناسی شیعہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مختاری نے علامہ میر حامد حسین انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بین الاقوامی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا: کتاب عبقات الانوار سمیت میر حامد حسین کے آثار کا احیاء اس بین الاقوامی کانفرنس کی سب سے اہم اور نمایاں فعالیت شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: ہندوستانی ماحول سے واقف فضلاء میں سے ایک آیت اللہ شہید ڈاکٹر بہشتی ہیں جو میر حامد حسین کے آثار کے احیاء کے لئے نمونۂ عمل ہیں اور اس سلسلہ میں ان کی کاوشوں کی رپورٹ بھی میر حامد حسین انٹرنیشنل کانفرنس کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کی جائے گی۔

انہوں نے عبقات الانوار کے احیاء کے سلسلہ میں حضرت امام خمینی (رہ) کی کوششوں کی تفصیلی رپورٹ کی اشاعت کو علامہ میر حامد حسین بین الاقوامی کانفرنس کے خصوصی شمارے کا ایک اور حصہ قرار دیتے ہوئے کہا: میر حامد حسین اپنی 60 سالہ زندگی میں اپنے پیچھے کئی بابرکت آثار چھوڑ کر گئے ہیں۔

حجۃ الاسلام مختاری نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں میر حامد حسین کے خاندان کے علمی آثار کے احیاء کے لیے انجام دئے گئے بعض اقدامات کا ذکر کیا اور کہا: میر حامد حسین کے خاندان کے بعض آثار کو بھی اس کانفرنس کے انعقاد کے بعد تصحیح اور انہیں شائع کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .