۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسمبلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بعض دیگر موضوعات کا جائزہ لیا۔ 

حوزہ/ ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسمبلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بعض دیگر موضوعات کا جائزہ لیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسمبلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بعض دیگر موضوعات کا جائزہ لیا۔

خطاب کے چند اہم نکات:

ماہرین اسمبلی ایک تو عوام کے ذریعے منتخب ادارہ ہے اور دوسرے یہ علمائے دین پر مشتمل ہے۔ بنابریں یہ اسلامی نظام میں جمہوریت اور اسلامیت کے اتحاد اور اجتماع کو بیان کرتا ہے۔

لبرل ڈیموکریسی کے عمائدین نے دنیا کو اپنے کنٹرول میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لبرلزم اور ڈیموکریسی کے پرچم کے پیچھے وہ دنیا کے وسائل لوٹنے اور ملکوں و اقوام پر مسلط ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ظاہر ہے دین اسلام اس کے خلاف ہے۔

اسلامی جمہوریہ جب قائم ہوتی ہے تو اپنے ساتھ جمہوریت بھی لاتی ہے، آزادی بھی لاتی ہے اور دین کو بھی ساتھ رکھتی ہے اور دنیا پر تسلط قائم کرنے کے لبرل ڈیموکریسی کے عمائدین کے عزائم کو ناکام بنا دیتی ہے۔

پابندیاں نہ ہوتیں تو صنعت و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں ہم اتنی ترقی بھی نہ کر پاتے۔ دفاعی، صنعتی، میڈیکل اور ہیلتھ کیئر کے میدانوں میں نئی توانائیاں حاصل نہ کر پاتے۔ ہمیں نہ کوئی سائنس و ٹیکنالوجی دے رہا تھا اور نہ ہمیں پارٹس فروخت کرنے پر تیار تھا۔ ہم نے مجبورا خود ہی بنایا۔

تفصیلی خبر کچھ دیر میں۔۔۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .