۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نشست اتحادیه عرب

حوزه/ عرب پارلیمانی یونین کے اسپیکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ، شام کی سلامتی، عربیت، خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے سنگ میل ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب پارلیمانی یونین کے اسپیکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی تبدیلیوں کو تیز کرنے کے واحد راستے کے طور پر عرب صفوں میں کلمہ وحدت پر مکمل یقین کی بنیاد پر، جمہوریہ عربی سوریہ کی عرب لیگ میں واپسی پر عرب اتحادیہ کے اعلامیے کی پارلیمانی یونین خیر مقدم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شامی عرب جمہوریہ کے استحکام، سلامتی، عربیت، خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے عرب بھائیوں کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 12 سال کی طویل مدت کے بعد، اتوار کے روز عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق ہوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .