۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جامعہ حسان بن ثابت بیڑ

حوزہ/ جامعہ حسان بن ثابت بیڑ کے سالانہ اجلاس میں علماء کا اہم خطاب ،مسلمانو! یہ مدرسے حکومت کی گرانٹ بھیک اور خیرات پر نہیں چلتے ہیں ، ھمارے اکابر علماء نے مدرسوں کے لئے حکومت سے مدد خیرات اور بھیک نہیں لی۔

بیڑ/ جامعہ حسان بن ثابت بیڑ کے سالانہ اجلاس میں علماء کا اہم خطاب ،مسلمانو! یہ مدرسے حکومت کی گرانٹ بھیک اور خیرات پر نہیں چلتے ہیں ، ھمارے اکابر علماء نے مدرسوں کے لئے حکومت سے مدد خیرات اور بھیک نہیں لی ،کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر حکومت سے مدد لی تو کل مدرسے بھی ھمارے ھاتھوں سے نکل جائیں گے ، مدرسوں میں بھی پھر ایمان عقیدہ توحید کی تعلیم دینا مُشکل بنا دیا جائےگا ، مدارس بھی پابند سلاسل کردیئے جائیں گے ، یہاں بھی شر پسند گھس جائیں گے ، شرارت کرینگے ، ایمان و عقیدہ کی حفاظت مُشکل ھو جائے گی۔

اُن دور اندیش علم و عقل رکھنے والے بُزرگ علماء نے مدرسوں کو مسلمانوں کے چندے خیرات پر چلایا اور آج بھی لاکھوں مدرسے حکومت کی گرانٹ بھیک کے بنا کامیابی سے چل رہے ہیں ، اللہ چلا رھا ھے ، اور آج یہ مدرسے ھماری نسلوں کے ایمان ، عقیدہ کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ علماء ہمارے بچّوں کو دینی اسلامی تعلیم دے کر اُن کی بھی اور ہماری بھی آخرت کو بنا رہے ہیں ، اِن علماء اور مدارس کا پوری اُمت پر بڑا احسان ھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .