۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
انعامی مقابلہ

حوزہ/ کتاب"شہر ولایت"غدیر خم کے آفاقی واقعہ کے سلسلے میں لکھی گئی ایک اہم کتاب ہے جسے حجۃ الاسلام آقای محمد رضا انصاری نے تحریر کیاہے اور حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی نے عہد حاضر کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعور ولایت فاؤنڈیشن (لکھنؤ)گزشتہ چند برسوں سے غدیر کے ایام میں مختلف فعالیتیں انجام دیتا آرہاہے جن میں "کتابخوانی کا انعامی مقابلہ "بھی نمایاں حیثیت کا حامل ہے ۔ گزشتہ برس اس ادارے کی طرف سے "غدیر مودت "نامی کتاب کا آنلائن مسابقہ رکھا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی تھی ، جوانوں کے استقبال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی "شہر ولایت" نامی کتاب کا انعامی مقابلہ رکھا گیا ہے ۔

عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن کتابخوانی کے انعامی مقابلہ انعقاد 

کتاب"شہر ولایت"غدیر خم کے آفاقی واقعہ کے سلسلے میں لکھی گئی ایک اہم کتاب ہے جسے حجۃ الاسلام آقای محمد رضا انصاری نے تحریر کیاہے اور حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی نے عہد حاضر کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔

عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن کتابخوانی کے انعامی مقابلہ انعقاد 

اس کتاب کا لہجہ بالکل منفرد ہے ، سرزمین غدیر اپنے اوپر ہونے والے تمام تر واقعات کو بیان کررہی ہے ، در واقع غدیر کی کہانی غدیر کی زبانی سننے اور پڑھنے کا بھرپور لطف آجاتاہے۔

عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن کتابخوانی کے انعامی مقابلہ انعقاد 

اس کتاب میں صرف واقعہ غدیر کے تین روزہ جشن کی منظر کشی نہیں کی گئی ہے بلکہ آج تک اس زمین پر جو واقعات رونما ہوئے ہیں انہیں اس سرزمین نے اپنی زبان سے بیان کیاہے ، واقعاتی تسلسل نے اس کتاب کی اہمیت میں چار چاند لگادئیے ہیں ، اس کا مطالعہ ہمارے جوانوں کے لئے افادیت سے خالی نہیں ۔

عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن کتابخوانی کے انعامی مقابلہ انعقاد 

اس انعامی مقابلہ میں شرکت کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر کتاب شہر ولایت نامی کتاب پی ڈی ایف کی شکل میں اپلوڈ کی گئی ہے ، ایک ہفتہ کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد عید غدیر کے دن گوگل ڈرایو پر سوالات کی لنک بھیجی جائے گی ۔ جوانوں کی سہولت کے لئے یہ التزام بھی رکھاگیاہے کہ وہ جواب دیتے وقت کتاب سے پوری طرح استفادہ کرسکتے ہیں ۔

کتاب نیچے دئیے گئے دو لنک سے اپلوڈ کرسکتے ہیں:

https://media.hawzahnews.com/d/2023/06/30/0/1860872.pdf?ts=1688109040000

https://t.me/ShahidJamalRizvi/257

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • آغا محمد رضا PK 22:18 - 2023/06/30
    0 0
    السلام علیکم کیا رجسٹریشن پہلے سے کرانی ھوگی ؟ عمر کی کوئی بالائی حد ھے ؟ خواتین و حضرات دونوں حصہ لے سکتے ھیں ؟ جواب سے جلد مطلع فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر العارض آغا محمد رضا
  • سید شاہد جمال رضوی IN 11:32 - 2023/07/01
    0 0
    سلام علیکم کتاب "شہر ولایت" کتابخوانی کے انعامی مقابلہ میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے چودہ سال سے اوپر تمام لوگ اس میں شرکت کرسکتے ہیں ، دئیے گئے لنک پر کتاب ڈانلوڈ کرنے کے بعد اس کا سرسری مطالعہ کریں ، ۱۸ ذی الحجہ مطابق ۷ جولائی کو شعور ولایت کےواٹساپ گروپ پر اس کے سوالات کی لنک ارسال کی جائے گی جسے پر کرکے ارسال کرنا ہوگا ۔ خواتین کے لئے واٹساپ گروپ کا لنک یہ ہے :https://chat.whatsapp.com/BeBCI13FtgnGepF8ktp29z حضرات کے لئے واٹساپ گروپ یہ ہے :https://chat.whatsapp.com/BXhoTVVWhIM3PXySrZhyzu
  • نرگس بانو IN 12:27 - 2023/07/01
    6 3
    میرےنام نرگس بانو ہے اور میں کرگل سے ہوں

    1 0
    میرےنام نرگس بانو ہے اور میں کرگل سے ہوں