۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزه / پيامبر خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم نے ایک روایت میں علمی فعالیت کی قدر و قیمت کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ کتاب "الأمالی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه و آله:

المؤمنُ إذا ماتَ و تَرَكَ وَرَقةً واحِدَةً علَيها عِلمٌ تَكونُ تِلكَ الوَرَقةُ يَومَ القِيامَةِ سِترا فيما بَينَهُ و بَينَ النّارِ، و أعطاهُ اللّهُ تباركَ‌و‌تعالى بكُلِّ حَرفٍ مَكتوبٍ علَيها مَدينَةً أوسَعَ مِن الدُّنيا سَبعَ مَرّاتٍ.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اگر مؤمن مرتے وقت اپنے بعد کاغذ کا کوئی ایک ایسا ٹکڑا بھی چھوڑ جائے جس پر علم کی کوئی بات تحریر ہو تو یہ کاغذ اس کے اور دوزخ کی آگ کے درمیان رکاوٹ بن جائے گا اور اللہ تعالٰی ہر اس حرف کے بدلے جو اس کاغذ پر لکھا ہے اسے جنت میں ایک ایسا شہر عطا فرمائے گا جو دنیا سے سات گنا بڑا ہو گا۔

الأمالي للصدوق، ص ۹۱، ح ۶۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .