۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پدر مجید الاسلام

حوزہ/ نہایت ہی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ حوزہ نیوز-بنگالی کے ایڈیٹر مولانا مجید الاسلام شاہ کے والد محترم جناب بهار علی شاه ابن دبیرالدین شاه اس دار فانی سے دار بقا کے جانب کوچ کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہایت ہی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ حوزہ نیوز-بنگالی کے ایڈیٹر مولانا مجید الاسلام شاہ کے والد محترم جناب بهار علی شاه ابن دبیرالدین شاه اس دار فانی سے دار بقا کے جانب کوچ کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم کا تعلق مغربی بنگال میں میدنا پور کے علاقے کُمار پور سے تھا ، محترم جناب بهار علی شاه اس علاقے کے سب سے پہلے مستبصر تھے جنہوں نے تحقیق اور مطالعے کے بعد مذہب تشیع کا اختیار کیا اور مذہب تشیع کامسلسل دفاع کیا، انہوں نے بعض دوسرے افراد کو بھی مذہب حقہ کی جانب دعوت دی اور شیعہ کیا۔

اس علاقے میں اہل تشیع کے تمام پروگرام انہیں کے توسط سے منعقد ہوتے تھے، مسجد کی تمام ذمہ داریا، امام جماعت کا خیال اور اس کی تمام ضروتوں کو پورا کرنا مرحوم کی ہی ذمہ داری تھی، تقریبا ۲۵ سالوں تک مذہب تشیع کی خدمت میں مصروف رہے ۔

مذہب تشیع کا دفاع کرنے کے جرم میں مرحوم پر متعدد مرتبہ وہابیوں اور دوسرے مسالک کے حامیوں کی جانب سے حملے بھی ہوئے لیکن پھربھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے اور مسلسل اس راہ پر گامزن رہے ۔عاش سعیداً و مات سعیداً

اس غم کے موقع طلاب و افاضل جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) ، انجمن محبان آل یاسینؑ اور حوزہ نیوز ایجنسی کے اراکین، مولانا مجید الاسلام شاہ کی خدمت تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، اور بارگاہ الہی میں دعاگو ہیں کہ اللہ مولانا کو اور اہل خانہ و پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں قرار دے۔آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .